• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی بڑی کوتاہی

پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی بڑی کوتاہی

by امت ڈیسک
13/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دہلی: پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا۔ یہاں لوک سبھا کی کارروائی کے دوران وزیٹرز گیلری سے دو نوجوان ایوان میں کود گئے۔ اس دوران انہوں نے ایوان میں دھواں والا بم بھی پھینکا۔ اس افراتفری کے بیچ لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ لوک سبھا کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان وزیٹرز گیلری سے ایوان میں کود گیا۔ بعد میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے بتایا کہ دو نوجوانوں نے وزیٹرز گیلری سے ایوان میں چھلانگ لگائی اور ان کی طرف سے کوئی چیز پھینکی گئی، جس سے گیس نکل رہی تھی۔ ارکان پارلیمنٹ نے اسے پکڑ لیا اور سکیورٹی اہلکار اسے باہر لے گئے۔ ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ یہ یقینی طور پر سیکورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے کیونکہ آج ہم ان لوگوں کی برسی منا رہے ہیں جنہوں نے 2001 میں پارلیمنٹ پر حملے کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔

لوک سبھا میں سیکورٹی میں سنگین کوتاہی کے معاملے پر کانگریس کے رہنما و رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے کہا ہے کہ "اچانک تقریباً 20 سال کی عمر کے دو نوجوان وزیٹرز گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے اور ان کے ہاتھ میں بم تھے جن سے پیلا دھواں نکل رہا تھا۔ ان میں سے ایک اسپیکر کی کرسی کی طرف بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کچھ نعرے لگا رہے تھے۔ دھواں زہریلا ہو سکتا ہے۔ یہ سیکورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے بالخصوص 13 دسمبر کو جس دن 2001 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا”۔

اسی معاملے پر سماج وادی پارٹی کی رہنما ورکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں انتہائی سنگین کوتاہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس جانب توجہ دینی چاہیے‘‘۔

لوک سبھا میں سیکورٹی میں سنگین کوتاہی کے معاملے پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی آج 22 ویں برسی ہے۔ سنہ 2001 میں 13 دسمبر کو پاکستان کی حمایت یافتہ شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے شدت پسندوں نے پارلیمنٹ میں گھس کر حملہ کیا تھا جس میں 9 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جنوبی کشمیر میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں

Next Post

پارلیمنٹ حملہ 2001: ایل جی مارے گئے افراد کو خراج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

پارلیمنٹ حملہ 2001: ایل جی مارے گئے افراد کو خراج

بمنہ اور صنعت نگر کے فلائی اوورز کو سال نو کے وسط تک عوام کے نام وقف کیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

بمنہ اور صنعت نگر کے فلائی اوورز کو سال نو کے وسط تک عوام کے نام وقف کیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

جب بھی اسمبلی الیکشن ہوگا ‘ میں لڑوں گا :فاروق عبداللہ

دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا: فاروق عبداللہ

مجھے مردہ سمجھ کر شوٹر چلا گیا: عمران خان

سائفر کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد

پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی بڑی کوتاہی

پارلیمنٹ سیکورٹی چوک معاملہ :کمیٹی تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »