• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ میں ای بس سروس کا ایک سال مکمل

لداخ میں ای بس سروس کا ایک سال مکمل

by امت ڈیسک
16/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری کی سڑکوں پر گذشتہ زائد از ایک برس سے رواں دواں الیکٹرک گاڑیوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک موثر ہتھیار کے بطور کام کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع کرگل اور لیہہ میں پی ایم آئی الیکٹرو موبلٹی سلوشنز کی ای بسیں لداخ کو کاربن نیوٹرل خطہ میں تبدیل کرنے، مسافروں کے تحفظ کے متعدد اقدامات کے ساتھ عوامی نقل و حمل کو بہتر بنانے اور مقامات کو سمارٹ سٹی شہروں کے طور پر تیار کرنے کی حکومتی کاوشوں کے ایک حصے کے بطور متعارف کی گئیں۔
دپٹی ڈائریکٹر ضلع موٹر گیراج لیہہ ذوالفقار علی کا کہنا ہے: ‘ای بسوں سے خطے میں عوامی نقل و حمل پر وسیع پیمانے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور انتظامیہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی منتظر ہے’۔
ای بسوں کے مجموعی کام کاج پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لداخ کے انتہائی درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے پی ایم آئی الیکٹرو کی ای بسوں میں جدید ترین ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ سسٹم موجود ہے تاکہ مسافروں کے آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئے بس کے اندر درجہ حرارت کو متوازن رکھا جائے۔
پی ایم آئی الیکٹر کے سی ای او ڈاکٹر آنچال جین کا کہنا ہے کہ یہ ای بسیں اب زائد از ایک برس کے عرصے سے چل رہی ہیں جو لیہہ اور کرگل اضلاع میں مختلف مقامی راستوں کا احاطہ کرتی ہیں اور 10 لاکھ 50 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ای گاڑیاں روزانہ اوسطاً 15 سو مسافروں کی خدمت کرتے ہوئے لداخ کے نازک ماحولیاتی نظام میں صفر ٹیل پائپ کے اخراج کو کم کرتی ہیں نیز ان میں انجن کا شور بھی نہیں ہے جس سے کار بن فٹ پرنٹ اور شور میں بھی نمایاں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ان ای بسوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 25 لاکھ 20 ہزار کلو گرام تک موثر طریقے سے روکا ہے۔
موصوف سی ای او کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے اس سے نمٹنے کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘لداخ جیسے موحولیاتی طور پر حساس خطے کی حفاظت کے لئے مناسب قدام کرنے اور اس کی خوبصورتی کی بحالی کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں’۔ان کا کہنا ہے: ‘ہم الیکٹرک بسوں کے ذریعے لداخ کے اس سفر میں حصہ ڈالنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں جو اس بڑے مقصد کی حمایت کرنے میں ہمارے عزم کا ثبوت ہے’۔
حکام نے بتایا کہ سال رواں کے آغاز میں لداخ میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران مندوبین کی نقل وحمل کے لئے الیکٹرک کاروں اور پی ایم آئی الیکٹر کی ای بسوں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس اہم تبدیلی نے پائیدار اور ماحول دوست نقل و حمل کے پیغام کو عام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لداخ یونین ٹریٹری جس نے وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی طرف سے پائیدار ترقی اور اہداف کی درجہ بندی میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے، ذمہ دار ماحولیاتی اقدامات کے لئے اس کی وابستگی کا ثبوت ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کارگل وجے دیوس: ایل جی کی عوام کو مبارکباد

Next Post

مغل شاہراہ تازہ برفباری کے باعث بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
مغل شاہراہ تازہ برفباری کے باعث بند

مغل شاہراہ تازہ برفباری کے باعث بند

سرحد پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سو سے تین سو جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں:آئی جی بی ایس ایف

سرحد پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سو سے تین سو جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں:آئی جی بی ایس ایف

اڈیشہ میں ’مطلوب‘ کشمیری ‘جعلساز’  گرفتار

اڈیشہ میں ’مطلوب‘ کشمیری 'جعلساز' گرفتار

راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

گلمرگ میں مدھیہ پردیش کا سیاح مردہ پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »