امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 19 دسمبر: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پیر کی رات دل کا دورہ پڑنے سے ایک خصوصی پولیس افسر کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک ایس پی او معراج الدین لون ولد اب عزیز لون ساکن چٹی بندے بانڈی پورہ کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ڈی ایچ بانڈی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ متوفی تھانہ حاجن میں تعینات تھا جبکہ مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)








