• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

by امت ڈیسک
30/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے کشمیری طلباء کو پاکستان میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو ’’فروخت‘‘ کرنے اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے لیے رقومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک حریت رہنما سمیت نو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی آئی ڈی کی ایک شاخ کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے گزشتہ برس جولائی میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں حریت رہنماؤں سمیت کئی افراد کے خلاف پاکستان میں ایم بی بی ایس نشستوں سمیت دیگر پیشہ ورانہ کورسز کی نشستیں فروخت کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سی آئی کے، جس کا نام تبدیل کرکے ایس آئی اے کردیا گیا ہے، نے سالویشن موومنٹ کے چیئرمین محمد اکبر بٹ عرف ظفر اکبر بٹ کے خلاف ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔ چارج شیٹ میں نامزد دیگر افراد میں عبدالجبار، فاطمہ شاہ، الطاف احمد بٹ، قاضی یاسر، محمد عبد اللہ شاہ، سبزار احمد شیخ، منظور احمد شاہ، سید خالد گیلانی اور محاذ آزادی کے محمد اقبال میر شامل ہیں۔ حکام  کے مطابق تحقیقات کے دوران دستاویزی اور تکنیکی ثبوت و شواہد جمع کیے گئے اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایم بی بی ایس اور دیگر پیشہ ورانہ ڈگریوں سے متعلق نشستیں ترجیحی طور پر ان طلباء کو دی گئی جو مارے گئے عسکریت پسندوں کے قریبی خاندان کے افراد یا رشتہ دار تھے۔ حکام  نے مزید کہا کہ ثبوت و شواہد سے یہ بات واضح ہوئی کہ مختلف ذرائع سے موصول رقومات کو کشمیر میں علیحدگی پسند سوچ اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے میں استعمال کیا گیا جس میں سنہ 2016میں حزب کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں پیدا ہوئی غیر یقینی صورتحال قابل ذکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رقم اگست 2019 میں سابق ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد امن میں خلل ڈالنے کی ناکام کوششوں میں بھی استعمال کی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چین میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا

Next Post

پانتھ چوک سری نگر تصادم: جیش کے 3 جنگجو ہلاک، چار فورسز اہلکار بھی زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
پانتھ چوک سری نگر تصادم: جیش کے 3 جنگجو ہلاک، چار فورسز اہلکار بھی زخمی

پانتھ چوک سری نگر تصادم: جیش کے 3 جنگجو ہلاک، چار فورسز اہلکار بھی زخمی

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

محمود عباس کی اسرئیلی حکام سے ملاقات فلسطینیوں سے غداری ہے: حماس

ہائیبرڈ جنگجوؤں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا: آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار

ہائیبرڈ جنگجوؤں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا: آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

نوجوانوں کو شدت پسندی کے لئے اکسانے میں ملوث ایک شخص گرفتار: این آئی اے

حیدر پورہ تصادم شفاف تھا، سیاسی قائدین کے تبصروں سے دکھ ہوا: ڈی جی پی

حیدر پورہ تصادم شفاف تھا، سیاسی قائدین کے تبصروں سے دکھ ہوا: ڈی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »