• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہائیبرڈ جنگجوؤں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا: آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار

ہائیبرڈ جنگجوؤں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا: آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار

by امت ڈیسک
31/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے سال 2021 میں سینئر مزاحمتی قائد سید علی گیلانی کے پر امن کفن دفن کو پولیس کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائیبرڈ جنگجوؤں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں سال2021 کے دوران 171 جنگجو مارے گئے جن میں 19 پاکستانی جبکہ 152 مقامی جنگجو تھے۔ آئی جی پی  وجے کمار نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پولیس کنٹرول میں سال کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’پولیس نے سید علی گیلانی کو پر امن طریقے سے دفن کیا اس دوران امن و قانون کی صورتحال بحال رہی لہذا میں اس کو پولیس کی سب سے بڑی کامیابی شمار کرتا ہوں‘۔ آئی جی پی  نے کہا کہ پولیس کے لئے بائیبرڈ ملی ٹنٹوں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا۔ انہوں نے کہا: ’ پولیس کے لئے بائیبرڈ ملی ٹنٹوں سے نمٹنا اگلے سال (2022) کا بہت بڑا چلینج ہوگا کیونکہ یہ وہ جنگجو ہیں جن کا پولیس تھانوں میں کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’بعض سیاسی لیڈران ہائیبرڈ ملی ٹنٹ کی اصطلاح سے اختلاف کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پولیس نے یہ اصطلاح جنوری 2021 میں تیار کی تھی‘۔ موصوف آئی جی پی نے کہا کہ مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد دیکھا گیا کہ 17 برس عمر کے لڑکے پولیس اور فورسز اہلکاروں پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں کا پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا ہے نہ ہی ان کے پولیس تھانوں میں فوٹو ہوتے ہیں۔ وجے کمار نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو آسان طریقے سے نشانہ بنانے کے عمل کی روک تھام کو یقینی پولیس کے سامنے دوسرا بڑا چلینج ہے۔ انہوں نے کہا: ’ملی ٹنٹ نہتے پولیس اہلکاروں پر حملے کرتے ہیں کچھ کو مسجدوں سے نکلتے ہوئے مارا گیا کچھ کو بازاروں میں مارا گیا تو کچھ کو گھروں میں مارا گیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس سال2022 کے دوران ایسے حملوں کو روکنے کے لئے کام کرے گی۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ سال 2021 کے دوران 171 ملی ٹنٹ مارے گئے جن میں 19 پاکستانی جبکہ 152 مقامی جنگجو تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021 کے دوران 34 عام شہری مارے گئے جبکہ سال 2020 میں 37 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2021 کے دوران جنگجو تنظیموں کے قریب تمام اعلیٰ کمانڈروں کو مارا گیا اس وقت صرف چار کمانڈر وادی میں سر گرم ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ سال 2021 کے دوران تصادم آرائیوں اور امن و قانون کی صورتحال کی بحالی کے دوران کسی عام شہری کی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا کا قلع قمع کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل رہے گا نیز خواتین خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محمود عباس کی اسرئیلی حکام سے ملاقات فلسطینیوں سے غداری ہے: حماس

Next Post

نوجوانوں کو شدت پسندی کے لئے اکسانے میں ملوث ایک شخص گرفتار: این آئی اے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

نوجوانوں کو شدت پسندی کے لئے اکسانے میں ملوث ایک شخص گرفتار: این آئی اے

حیدر پورہ تصادم شفاف تھا، سیاسی قائدین کے تبصروں سے دکھ ہوا: ڈی جی پی

حیدر پورہ تصادم شفاف تھا، سیاسی قائدین کے تبصروں سے دکھ ہوا: ڈی جی پی

ڈاکٹر پرویز کول ڈائریکٹر سکمز تعینات

ڈاکٹر پرویز کول ڈائریکٹر سکمز تعینات

ویشنو دیوی مندر کٹرہ میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک، ایک درجن سے زاٸد زخمی

ویشنو دیوی مندر کٹرہ میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک، ایک درجن سے زاٸد زخمی

پی اے جی ڈی کے لیڈران گھروں میں نظر بند، انتظامیہ عام جمہوری سرگرمیوں سے خوفزدہ: عمر عبدا ﷲ

پی اے جی ڈی کے لیڈران گھروں میں نظر بند، انتظامیہ عام جمہوری سرگرمیوں سے خوفزدہ: عمر عبدا ﷲ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »