• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست جلد دائر کی جائے گی: تاریگامی

دفعہ 370 کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست جلد دائر کی جائے گی: تاریگامی

by امت ڈیسک
28/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی جموں کشمیر، ایم وائی تاریگامی، نے کہا کہ دفعہ 370 سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں نظرثانی کی عرضی دائر کی جا رہی ہے اور اس حوالے متعلقین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ ایسے میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا جائے گا تاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو انصاف مل سکے۔‘‘ سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

تاریگامی نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کی جانب سے دئیے گئے حالیہ فیصلے کے بعد جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتیں نظر ثانی درخواست دائر کرنے سے متعلق مشاورت کرنے جا رہی ہیں اور جلد ہی اس پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں جموں وکشمیر کی ہم خیال سیاسی جماعتیں اور درخواست دہندگان مل کر جلد ہی آپسی مشاورت کرکے درخواستیں تیار کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

ایم وائی تاریگامی نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں سے نا انصافی کی گئی اور غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے دفعہ 370 سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کر کے جو فیصلہ 11 دسمبر کو سنایا اس سے یہاں کے لوگ کسی بھی صورت مطمئن نہیں ہیں۔ ایسے میں اب پھر سے جد وجہد کی جائے گی تاکہ جموں وکشمیر کا کھویا ہوا وقار دوبارہ بحال ہو سکے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت رواں برس اگست ماہ میں شروع کی۔ اس کے بعد 11دسمبر 2023 کو کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 5 اگست 2019 کو حکمران جماعت بی جے پی کی جانب جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی پر قانونی مہر لگا دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری زبان کو ترجمہ سروس میں شامل کرنے پر ادبی کمراز کا مائکروسافٹ کا شکریہ

Next Post

ٹنگمرگ: کنویں میں گرنے والے شخص کودس گھنٹے کے بعد زندہ باہر نکالا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
ٹنگمرگ: کنویں میں گرنے والے شخص کودس گھنٹے کے بعد زندہ باہر نکالا گیا

ٹنگمرگ: کنویں میں گرنے والے شخص کودس گھنٹے کے بعد زندہ باہر نکالا گیا

کانگریس نے جموں کشمیر میں پارٹی کا139واں یوم تاسیس منایا

کانگریس نے جموں کشمیر میں پارٹی کا139واں یوم تاسیس منایا

جموں و کشمیر میں 40 فیصد آبادی ٹیکس سے مستثنیٰ ،یو ٹی کی بہتری کیلئے لوگ آگئے آئیں:منوج سنہا

سرکاری اسامیوں کو چھ ماہ کے اندر پر کیا جائے گا: ایل جی

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

پولیس نے پی ڈی پی کارکن کا تعاقب کرنے کی خبروں کو مسترد کیا

پونچھ شہری ہلاکتیں، این سی نے کیا سرینگر میں احتجاج

پونچھ میں نویں روز بھی سرچ آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »