(سرینگر) وادئ کشمیر میں ہفتے کی شام کو زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ہفتے کی شام کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر زلزلے کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’جموں وکشمیر میں ہفتے کی شام 6 بجکر 45 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 216 کلویٹر تھی اور اس کا مرکز تاجکستان افغانستان سرحد تھا۔
Earthquake of Magnitude:5.1, Occurred on 01-01-2022, 18:45:24 IST, Lat: 36.53 & Long: 71.18, Depth: 204 Km ,Location: 84km SE of Fayzabad, Afghanistan for more information download the BhooKamp App https://t.co/oR9HB5c1la@Indiametdept @ndmaindia pic.twitter.com/1aXRd8ISyP
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) January 1, 2022
جموں وکشمیر میں زلزلے کے بعد کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ادھر پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں سمیت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔











