• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوارہ میں دوران شب آگ کی واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر

24 گھنٹوں کے دوران 24آگ کی وارداتیں، 7 رہائشی مکان خاکستر

by امت ڈیسک
12/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں خشک سالی کے بیچ آگ کی وارداتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں 24آگ کی وارداتوں میں سات رہائشی مکان ، بینڈ سال مل ، تین دکان اور کئی گا و خانے خاکستر ہوئے، لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردوکو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کے روز باغات برزلہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔
انہوں نے بتایا مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابوپایا گیاتاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
حاجن بانڈی پورہ میں درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ٹنگڈار میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارورائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک دکان پوری طرح سے خاکستر ہوئے ہیں۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
بانڈی پورہ ضلع کے دور افتادہ علاقے تلیل میں بھی آگ کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جبکہ کپرن اننت ناگ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔
بانڈی پورہ کے ہی سمبل اندر کورٹ میں درمیانی شب آگ کی واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
موصوف آفیسر نے بتایاکہ پنزگام کپواڑہ میں آتشزدگی کی واردات میں گاوخانہ خاکستر ہوا جبکہ اننت ناگ میں بینڈ سا مل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پازال پورہ بجبہاڑہ میں درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں گاو خانہ مکمل طورپر تباہ ہوا۔
عہدیدار نے بتایا کہ درمیانی شب کئی جنگلی علاقوں میں بھی آگ نمودار ہوئی تاہم وقت رہتے آگ کی ان وارداتوں پر قابوپایاگیا۔
دریں اثنا محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر آفیسر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ‘اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا اور محکمے کی طرف سے جاری کی جانے والی ایڈویزری کو عمل میں لایا جائے گا تو آگ کی وارداتوں میں کمی درج کی جاسکتی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ گرمی کے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا استعمال کرتے وقت حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: ‘الیکٹرانک ہیٹر ہو یا گیس ہیٹر ہو، سونے سے قبل اس کے بند کرنے کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہئے’۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے: ایل جی

Next Post

محبوبہ مفتی کے حفاظتی انتظام میں کوئی کوتاہی نہیں : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

محبوبہ مفتی کے حفاظتی انتظام میں کوئی کوتاہی نہیں : پولیس

ای ڈی نے اروند کیجریوال کو بھیجا چوتھا سمن

ای ڈی نے اروند کیجریوال کو بھیجا چوتھا سمن

بارہمولہ میں آپریشن ٹاسک کے دوران فوجی ہلاک

بارہمولہ میں آپریشن ٹاسک کے دوران فوجی ہلاک

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں شبانہ درج حرارت میں بہتری درج

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »