امت نیوز ڈیسک //
کو لگام // جنوبی کشمیر کے ضلع کو لگام کے مرکزی قصبے میں پیر کے روز جنگلی جانور کے حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ضلع ہسپتال کو لگام کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنگلی جانور بازار میں نمودار ہوئے اور چھ افراد کو زخمی کر دیا، جنہیں مقامی لوگوں کی لوگوں کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ” ہسپتال میں اب تک چھ زخمی افراد کو موصول کیا چکا ہے
جن پر جنگلی سور نے حملہ کیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی افراد کا علاج جاری ہے اور انہیں ویکسین دی جاچکی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات اور کو لگام پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور سخت کوششوں کے بعد جنگلی جانور کو ایک باتھ روم میں قید کر لیا گیا ہے۔








