امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 جنوری: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں پیر کو ایک نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد تیندوا پکڑ لیا گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول (کے ایس) کو بتایا کہ ایک چیتے نے ایک نوجوان عمر ظہور صوفی ولد ظہور آہ صوفی ساکن میر محلہ حاجن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوفی کو حاجن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے جے وی سی اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں تیندواعمارت کے اندر پھنس گیا اور جانور کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔(کشمیر اسکرول)