• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ کی جانب سے ریاستی درجے کا مطالبہ

لداخ کی جانب سے ریاستی درجے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
23/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ایپکس باڈی لیہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے مرکزی حکومت سے لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینے کی اپیل کی ہے۔یہ مطالبہ لداخ یونین ٹریٹری کی ان دونوں جماعتوں کی طرف سے 4 دسمبر کو ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد وزارت داخلہ کو ایک تفصیلی مسودے میں پیش کیا گیا تھا، جس کی صدارت مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کی تھی، جس میں دونوں جماعتوں سے مطالبات کا ایک جامع مسودہ وزارت کو پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔

وزارت امور داخلہ کو پیش کئے گئے مسودے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ لداخ کی بھر پور تاریخ، اسٹریٹجک اہمیت، ماحولیاتی افادیت اور شمال مشرق کی دیگر ریاستوں کے ساتھ مماثلت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو ریاستی درجہ دینے ضرورت ہے۔ڈرافٹ میں کہا گیا کہ ‘یہ اقدام نہ صرف سیاسی نمائندگی میں اضافے کا باعث بن جائے گا، بلکہ مقامی لوگوں کو جمہوری فریم ورک کے اندر اپنی امنگوں کو ظاہر کرنے کے لئے با اختیار بنائے گا جس سے قوم کی تعمیر کے عمل میں تعلق اور شرکت کے احساس کو فروغ ملے گا’۔

بتادیں کہ سال 2019 میں جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرکے جموں و کشمیر کو الگ جبکہ لداخ کو الگ یونین ٹریٹری بنا دیا گیا تھا۔لداخ کی ایپکس باڈی گذشتہ دو برسوں سے لوگوں اور علاقے کے ماحول کے لئے آئینی تحفظات کے لئے مہم چلا رہی ہے۔ڈرافٹ میں کئے جانے والے دیگر مطالبات میں آئین ہند کے چھٹے شیڈول کے تحت حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

مسودے میں کہا گیا کہ ‘لداخ کو ایک نازک لداخ کو ایک نازک ماحول کے ساتھ قبائلی اکثریتی علاقے کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، مسودے میں لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت لانے کی تجویز ہے’۔ڈرافٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد لداخ میں درج فہرست قبائل کے زمینی حقوق کے لیے خصوصی تحفظات کی ضمانت دینا، کمیونٹی کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کا تحفظ کرنا اور خطے کی منفرد ضروریات کے مطابق قوانین بنانے کی اجازت دینا ہے۔دیگر مطالبات میں یونین ٹریٹری کے لئے لوک سبھا کی دو سیٹیں اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع شامل ہیں۔مسودے میں لداخ کے طلبہ کو گزیٹڈ اسامیوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور نان گزیٹیڈ ملازمتوں کے تحفظ کے لئے مضبوط اداروں کو یقینی بنانے کے لئے لداخ پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

مسودے میں لداخ کے لئے دو لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ اور ایک راجیہ سبھا کا نمائندے کی تجویز بھی شامل ہے۔ایپکس باڈی لیہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ کے لوگوں کے حقیقی مطالبات کی جلد تکمیل کی توقع کرتے ہوئے میٹنگوں کے اگلے دور کے لئے امید ظاہر کی ہے۔
(یو این آئی )

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں محکمہ جل شکتی کا ملازم پُر اسرار طور پر مردہ حالات میں پایا گیا

Next Post

کشمیر کے 4 جسمانی طور پر معذور کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ سریز میں شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
کشمیر کے 4 جسمانی طور پر معذور کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ سریز میں شامل

کشمیر کے 4 جسمانی طور پر معذور کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ سریز میں شامل

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ کرنے الزام میں نابالغ کے خلاف مقدمہ درج: کشتواڑ پولیس

جموں کشمیر کی صورتحال پُر امن اور بہتر: پولیس سربراہ آرآر سوئن

جموں کشمیر کی صورتحال پُر امن اور بہتر: پولیس سربراہ آرآر سوئن

کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر کے لوگوں کو پیسہ واپس دیا جائے گا : صوبائی کمشنر

میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شامل ہوں:صوبائی کمشنر

سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد گاڑی سمیت غائب، بڑے پیمانے پر تلاش شروع

سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد گاڑی سمیت غائب، بڑے پیمانے پر تلاش شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »