امت نیوز ڈیسک //
یوم جموریہ کی تقریبات کے سلسلے میں وادی کشمیر میں تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بید ھور ی نے کہا کہ نئے تجدید شدہ بخشی اسٹیڈیم کئی سال کے وقفے کے بعد یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب کی میزبانی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب یہاں منعقد کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کیلئے آ سکیں۔ اس کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ” یہاں کوئی پابندیاں نہیں ہیں، اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام حفاظتی انتظامات پہلے سے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ”یہ صرف عوام اور سیکورٹی فورسز کے تعاون اور ہمارے لیفٹنٹ گورنر کی قابل رہنمائی کی وجہ سے ہے کہ ہمارے پاس وہ صورتحال ہے جہاں کسی قسم کی کمی کی ضرورت نہیں ہے“۔
انہوں نے کہا” میں لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ آگے آئیں اور یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شامل ہوں۔ “یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کی تقریب کیلئے پنڈال کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا۔