امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / / سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ نے اتوار کو کہا ہے کہ ٹنگمرگ سے گلمرگ کی طرف صرف 4 × 4 گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جائےگی، یا اینٹی سکڈ چیز سے لیس گاڑیوں کو چلنے دیا جائے گا۔ ایک سرکاری حکم نامہ میں ایس ڈی ایم نے کہا کہ سڑک کی سطح پر برفیلی تہہ کے درمیان صرف 4×4 گاڑیاں اور اینٹی سکڈ چین سے لیس گاڑیوں کوٹنگمرگ سے گلمرگ تک جانے کی اجازت ہو گی۔
حکم نامہ کے مطابق، ” جام اور گاڑیوں کی خرابی کو روکنے کیلئے صرف چھوٹی موٹر گاڑیاں (LMVS) جن میں بیٹھنے کی گنجائش 10 نشستوں سے زیادہ نہ ہو، کو گلمرگ ۔ ٹنگمرگ روڈ پر چلنے کی اجازت ہو گی”۔ حکم نامہ کے مطابق، ”صرف رجسٹر ڈاینٹی سکڈ چین وینڈرز کو سڑک پر ٹریفک میں رکاوٹ کے بغیر مختص پارکنگ کی جگہوں پر گاڑیوں پر زنجیریں لگانے کی اجازت ہو گی ، اینٹی سکڈ چین کی قیمت بھی 600 روپے فی جوڑی
ہوگی۔
حکم میں ٹور آپر یٹر ز اور نجی گاڑیوں کے مالکان کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاریں سڑک کے کنارے پارک کرنے سے گریز کریں۔ ” وہ اپنی
گاڑیاں صرف ٹنگمرگ کے مختلف مقامات پر دستیاب پارکنگ کی مخصوص
جگہوں پر پارک کریں گے”۔ دکانداروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ” سیاحوں کو راغب کرنے کےلیے سڑکوں کے بیچوں بیچ اپنا سٹاک بیچنے کی کوشش نہ کریں۔









