امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 04 فروری : سری نگر شہر میں تازہ برفباری کے باعث کم از کم ابھی تک دس پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دیگر پروازوں کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا۔
سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ اب تک کم از کم دس پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جب کہ دیگر اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ برف باری کے باعث دیگر پروازیں اڑان بھریں گی یا منسوخ ہو جائیں گی۔










