امت نیوز ڈیسک //
جموں // راجیہ سبھا سے جموں و کشمیر شیڈول ٹرائب آرڈر (ترمیمی) بل 2023 کو آج منظوری ملنے کی توقع میں کے پیش نظر حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر راجوری اور پونچھ میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی ہیں۔ سیاستدانوں اور اثر رسوخ والے افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔
منگل کی شام لوک سبھا سے منظور ہونے والے اس بل میں گدا برہمن، کو ہلی، پاڈری قبیلہ ، اور پہاڑی ایتھنگ گروپ کو خطے میں درج فہرست
قبائل کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ موبائل انٹر نیٹ خدمات کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے زور دے کر کہا کہ امن و امان میں کسی بھی ممکنہ خلل کوروکنے کے لیے انٹرنیٹ کی رفتار کو کم کر دیا گیا ہے۔
حکام خطے میں سیاستدانوں کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو روکا جاسکے جس سے پیر پنجال کے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو سکے۔
جموں و کشمیر شیڈول ٹرائمس آرڈر (ترمیمی) بل 2023 کو لوک سبھا سے
منظوری ملنے کے بعد آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔
مجوزہ قانون جموں و کشمیر میں گدا بر ہمن، کو ہلی، پاڈری قبیلے اور پہاڑی
ایتھنگ گروپ کو باضابطہ طور پر درج فہرست قبائل کے طور پر تسلیم کرتا
ہے۔








