• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان: عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ جاری

پاکستان: عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ جاری

by امت ڈیسک
08/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد: پاکستان میں آج عام انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ نقدی کی کمی کے شکار ملک پر حکومت کرنے کے لیے نئی حکومت کو عوام آج منتخب کر رہے ہیں۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے۔ نواز شریف کی پارٹی کو فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ کل 128,585,760 رجسٹرڈ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد گنتی شروع ہو جائے گی۔

ملک بھر میں تقریباً 650,000 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 12.85 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر 90,000 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ پاکستان نے عسکریت پسندی کے خطرے کے پیش نظر موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل میں ہونے کے بعد، شریف کی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) انتخابات میں واحد سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرنے کا اشارہ دے رہی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو اس کے مشہور انتخابی نشان کرکٹ ‘بیٹ’ سے محروم کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد عمران خان کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک مختصر پیغام میں، پی ٹی آئی کے جیل میں بند بانی چیئرمین نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ استعمال کریں۔ عمران خان کے ایکس ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ میں ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

74 سالہ شریف ریکارڈ چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس مقابلے میں بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی شامل ہے، جنہیں پارٹی کا وزیر اعظم چہرہ قرار دیا گیا ہے۔ پرتشدد واقعات کے پیش نظر سیکورٹی بڑھانا ناگزیر ہے جب کہ بدھ کے روز شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں انتخابی دفاتر کو نشانہ بنانے والے دو تباہ کن بم دھماکے ہوئے جن میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

چاروں صوبوں میں کل 132 نشستیں خواتین کے لیے اور 24 اقلیتوں کے لیے مختص ہیں۔

جیتنے والی سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں انتخابات میں جیتنے والی جنرل نشستوں کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی۔ خواتین اور غیر مسلم اقلیتیں دونوں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کے لیے مختص مخصوص نشستوں کے علاوہ تمام جنرل نشستوں پر بھی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات میں جو بھی جیتتا ہے اس کے لیے گرتی ہوئی معیشت اور بگڑتی ہوئی سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے آگے ایک مشکل کام ہوگا۔

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ نئی حکومت کو مزید سخت شرائط پر فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر حملہ: زخمی روہت اسپتال میں دم توڑ گیا

Next Post

اوڑی منشیات فروش گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

اوڑی منشیات فروش گرفتار: پولیس

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں شبانہ سردی برقرار، سرینگر میں منفی 5.2ریکارڈ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سوپور میں دھماکہ خیز مواد برآمد، ایک شخص گرفتار

حریت لیڈر کی اپنی پارٹی میں شمولیت کا امکان

حریت لیڈر کی اپنی پارٹی میں شمولیت کا امکان

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

ایم بی بی ایس داخلہ کیس: کپواڑہ کا رہائشی منی لاندرنگ کیس میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »