• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر کانگریس نے لوک سبھا امیدواراں کی فہرست ہائی کمان کو سونپی

جموں کشمیر کانگریس نے لوک سبھا امیدواراں کی فہرست ہائی کمان کو سونپی

by امت ڈیسک
11/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر میں پانچ پارلیمانی نشستوں کے لئے پردیش کانگریس کمیٹی نے دہلی کی پارٹی قیادت کو 27 لیڈران کا فہرست پیش کیا ہے، جن میں سے پانچ لیڈران کو پارلیمانی انتخابات کے میدان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کھڑا کیا جائے گا۔ کانگرس صدر وقار رسول نے یہ فہرست جموں کشمیر کانگرس انچارج بھارت سنگھ سولنکی کے سپرد کر دیا ہے، جنہوں نے اس کو پارٹی کے قیادت والی پارلیمانی امورات کمیٹی کے سامنے پیش کیا ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت ہی امیدواروں کے متعلق حتمی فیصلہ لے گی، تاہم متعلقہ لیڈران کی رائے بھی لی جائے گی۔

بارہمولہ-کپواڑہ پارلیمانی نشست: اس نشست کے لئے سابق مرکزی وزیر و سابق پی سی سی صدر سیف الدین سوز، سابق ایم ایل سی و سینیئر نائب صدر غلام نبی مونگہ، سینیئر لیڈر و جنرل سیکرٹری بشیر احمد خان اور سابق رکن اسمبلی عبدالرشید ڈار کے نام پارٹی قیادت کو سونپے گئے ہیں۔ بشیر احمد خان ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ گزشتہ تین دہائیوں سے کانگرس کے لیڈر ہیں اور اپنے علاقے میں بہتر سیاسی ساکھ کے سبب ان کو پارٹی نے اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے گزشتہ برس راجستھان کے ادھے پور چنتن شور ریزولوشن کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیدار اور پارلیمانی امیدوار کا انتخاب کر رہے ہے جو پارٹی کی ترقی و ساکھ کے لئے کافی اہم ہے۔

سرینگر-پلوامہ نشست: اس نشست کے لئے سابق وزیر و کانگرس ورکنگ کمیٹی کے رکن طارق حمید کرہ، سینیئر نائب صدر محمد انور بٹ، سینیئر لیڈر و جنرل سیکرٹری ارشد احمد تانترے، کانگرس مہیلا صدر شمیمہ رعنا کے نام پیش کئے گئے ہیں۔ ارشد احمد تانترے سرینگر سے تعلق رکھنے ہے اور گزشتہ دو دہائیوں سے پارٹی میں سرگرم ہے۔ کانگرس ذرائع کا کہنا ان کی سرگرمیوں کے سبب انہیں پارٹی قیادت نے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اننت ناگ-راجوری نشست: اس نشست کے لئے سابق کانگرس صدر غلام احمد میر، سابق وزیر شبیر احمد خان، سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید اور سابق ایم ایل سی جہانگیر خان کے نام شامل ہیں۔

جموں-کٹھوعہ نشست کے لئے 9 امیدواروں کے نام شامل کئے گئے ہیں جن میں سابق وزیر و موجودہ ورکنگ صدر رمن بھلہ، سابق نائب وزیر اعلی تارہ چند، سابق وزیر ملہ رام، سابق ایم ایل سی و ترجمان اعلیٰ رویندر شرما، سابق رکن اسمبلی ٹھاکر بلوان سنگھ، سابق وزیر یوگیس ساہنی، سابق یوتھ کانگرس صدر نیرج کندن، سینئر لیڈر پرناو رسگوترہ اور رجنیش سرما ہے۔

ادھمپور-ڈودہ: اس حلقے کے لئے موجودہ کانگرس صدر وقار رسول، سابق رکن اسمبلی ٹھاکر بلبیر سنگھ، سینئر لیڈران پنجک ڈوگرہ، آکاش بھارت اور سابق رکن اسمبلی دینا ناتھ بگھت شامل ہے۔ گانگرس کے ایک سینئر لیڈر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ فہرست کانگرس کمیٹی نے مفاہمت اور غور و فکر کے بعد تیار کی ہے، جس کے بعد یہ پارٹی قیادت کو سونپا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کانگرس قیادت نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ الائنس میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرے گی تو پھر کچھ سیٹوں بالخصوص جموں سیٹوں پر کانگرس کے امیدوار میدان میں بی جے پی کے آمنے سامنے ہوں گے۔

غور طلب ہے کہ سنہ 2019 کے انتخابات میں کانگرس اور نیشنل کانفرنس نے سرینگر اور بارہمولہ-کپواڑہ سیٹ پر دوستانہ الائنس کیا تھا، تاہم یہ لائنس کام آپائی اور نیشنل کانفرنس نے تینوں سیٹوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور بی جے پی نے امیدواروں کے نام پر تک ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ البتہ یہ بتایا جارہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سرینگر-پلوامہ سے انتخابات لڑیں گے، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری سے میدان میں ہوں گی، جبکہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کپواڑہ-بارہمولہ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں چنار شاخوں کے نیچے آکر ایک شخص کی موت

Next Post

جموں میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، دو ملزمان گرفتار:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
جموں میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، دو ملزمان گرفتار:پولیس

جموں میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، دو ملزمان گرفتار:پولیس

ابو ظہبی میں نریندرمودی کے ہاتھوں ہوگا مندر کا افتتاح

ابو ظہبی میں نریندرمودی کے ہاتھوں ہوگا مندر کا افتتاح

ترال میں سابق سرکاری افسر بی جے پی میں شامل

ترال میں سابق سرکاری افسر بی جے پی میں شامل

رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

گزشتہ چار سے پانچ سال کے دوران جموں کشمیر کی جی ڈی پی 2.64لاکھ کروڑ تک پہنچ گئی: منوج سنہا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

گاندربل میں جائیداد تنازعہ کے دوران جھگڑے میں شخص کا قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »