• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر بیٹ منی فیکچررز کی حکومت سے وسیع پیمانے پر ‘بید شجر کاری’ مہم چلانے کی درخواست

کشمیر بیٹ منی فیکچررز کی حکومت سے وسیع پیمانے پر ‘بید شجر کاری’ مہم چلانے کی درخواست

by امت ڈیسک
13/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر: وادی کشمیر کے کرکٹ بلے تیار کرنے والے کار خانہ داروں نے حکومت سے اس صنعت کے تحفظ کو یقینی کے لئے وسیع پیمانے پر بید کے پودے لگانے کے لئے ایک ہمہ گیر مہم شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

جموں وکشمیر حکومت کے نام مذکورہ کارخانہ داروں کا یہ ایس او ایس ایک ایسے وقت لکھا گیا ہے جب ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ نزدیک آ رہا ہے۔

بتادیں کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر کھیلے جانے والے ان ایونٹز میں کشمیر میں تیار ہونے والے بلوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مختلف ممالک کے کھلاڑی کشمیر کے بلوں کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کرنے لگے ہیں۔

کارخانہ داروں کا کہنا ہے کہ ‘ہم گذشتہ کچھ برسوں سے خام مواد کی سپلائی کی قلت سے دوچار ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں یہ مسئلہ ہمیں کارخانے بند ہونے کا باعث نہ بن سکے’۔

انہوں نے کہا کہ یہ صنعت قریب ڈیڑھ لاکھ مزدورں کو روزگار فراہم کرتی ہے، جن میں سے 70 فیصد مزدورں کا تعلق میرٹھ اترپردیش اور پنجاب سے ہے، جبکہ صرف 30 فیصد مزدوروں کا تعلق کشمیر سے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس صنعت سے زائد از 3 سو کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوتی ہے۔

منی فیکچررز کا ایس او ایس میں کہنا ہے: ‘ہمارے پاس قریب 9 ہزار 1 سو 50 ہیکٹر ویٹ لینڈ دستیاب ہے جس پر بید کے درخت لگائے جا سکتے ہیں، کیونکہ بید کے بغیر کوئی بھی درخت گیلی زمین پر نہیں اگایا جا سکتا ہے’۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘اگر کینیڈا اور پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی بڑے پیمانے پر بید شجر کاری مہم شروع کی جائے گی، تو جموں وکشمیر بیٹ انڈسٹری کے لئے خام مواد کے ذخائر میں خود کفیل ہوجائے گا اور اس سے یہ صنعت صدیوں تک زندہ رہ سکتی ہے’۔

ایس او ایس میں کہا گیا کہ ہندوستان، جس نے سال 2070 تک کاربن نیوٹرل ہونے کا عزم کیا ہے، کشمیر میں پائیدار بید شجرکاری مہم کے ذریعے بھی اس منزل کو حاصل کر سکتا ہے اور اس سے کشمیر میں زائد از ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی روزی روٹی کی حفاظت بھی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ویٹ لینڈس میں بید کے درخت لگانے سے سالانہ 350 کروڑ روپیوں سے زیادہ کی آمدنی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت جموں وکشمیر مقامی صنعت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر بید کو ‘جی آئی ٹیگ’ دینے پر زور دے رہی ہے۔

منی فیکچررز نے کہا کہ ولو – پروہبیشن آن ایکسپورٹ اینڈ موومنٹ ایکٹ سال 2000 کا قانون برقرار ہے اور اس صنعت کو تحفظ فراہم کر رہا ہے اور یہ ان قوانین میں شامل ہے جو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد اختیار کئے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر میں زائد از 3 سو بیٹ منی فیکچرنگ یونٹ قائم ہیں، جن کو 70 فیصد خام مواد ضلع گاندربل اور ضلع بانڈی پورہ کا وولر علاقہ فراہم کرتا ہے جبکہ صرف 30 سے 35 فیصد مواد جنوبی کشمیر سے آتا ہے۔ان کارخانوں میں سالانہ قریب 4 ملین کرکٹ بیٹ تیار ہوتے ہیں جن کو انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کو سپلائی کیا جاتا ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں 25 مقامی ملی ٹینٹ سرگرم: اے ڈی جی پی

Next Post

کسان پھر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
کسان پھر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

کسان پھر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

روڈ سیفٹی کے لئے میڈیا اور سوسائٹی کا بہت بڑا رول ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

روڈ سیفٹی کے لئے میڈیا اور سوسائٹی کا بہت بڑا رول ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

بھرتی عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح،عسکری سرگرمیوں میں ملوث 47ملازمین برطرف:منوج سنہا

جموں و کشمیر نے گزشتہ 5 سالوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی ،سیاحوں کی ریکارڈ آمد درج: منوج سنہا

وقار رسول وانی جموں وکشمیر کانگریس کے نئے صدر مقرر

بی جے پی انتخابات میں پاکستان کی طرح دھاندلی کرے گی: وقار رسول

بڈگام میں چیتا ریسکو، بچہ ہنوز لاپتہ

بڈگام میں چیتا ریسکو، بچہ ہنوز لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »