• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام میں چیتا ریسکو، بچہ ہنوز لاپتہ

بڈگام میں چیتا ریسکو، بچہ ہنوز لاپتہ

by امت ڈیسک
14/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے شورو، بڈگام علاقے میں ایک ایک بالغ ماده چیتے کو ریسکیو کیا گیا تاہم اس کا بچہ ابھی تک لاپتہ ہے۔ قبل ازیں شورو کے ایک اور نزدیکی گاؤں ایچھگام میں مقامی باشندوں کو پیر کی شام ایک بالغ نر چیتے کی لاش ملی تھی جس نے علاقے میں ہلچل مچا دی تھی، مقامی باشندوں نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا تھا جنہوں نے فوری طور پر کارروائی شروع کی تھی۔

بڈگام میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے بلاک آفیسر، محمد یوسف نے ان واقعات کی روشنی ڈالتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’مقامی باشندوں کو ایچگام علاقے میں ایک چیتے کا لاش ملی جس کے بعد محکمہ نے فوری طور پر ٹیم کو روانہ کیا۔ وائلڈ لائف ٹیم نے چیتے کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ایس او پیز کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے داچھیگام نیشنل پارک کے ہسپتال پہنچا دیا تاکہ چیتے کی موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔‘‘

محمد یوسف نے کہا: ’’ابتدائی مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ چیتا علاقے میں دو دیگر چیتوں کے درمیان ہوئی علاقائی جنگ کا شکار ہوا ہے۔ مردہ چیتے کی ایک آنکھ زخمی پائی گئی ہے، جو ایک خوفناک تصادم کی نشاندہی کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران شرور نامی گاؤں میں ایک ریسکیو آپریشن جاری تھا جس میں ایک بالغ ماده چیتے کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کیا گیا۔ تاہم، ابھی آپریشن ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ ریسکیو کی گئی ماده چیتے کا بچہ ابھی بھی لاپتہ ہے۔

وائلڈ لائف افسر نے مزید کہا، ’’اس واقعے سے قبل ہم شرور گاؤں سے ایک بالغ ماده چیتے کو بچانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ جاری ریسکیو آپریشن کا مقصد اسے اس کے لاپتہ بچے سے ملانا ہے۔ ریسکیو کی گئی ماده چیتے کو جنگل میں دوبارہ چھوڑ دیا گیا ہے۔‘‘ یہ واقعات علاقے میں انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم / تنازعات کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں ماده جانور اکثر اپنے بچوں کے لیے خوراک کی تلاش میں انسانی بستیوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف جنگلی حیات کی آبادی کے لیے بلکہ انسانوں کی حفاظت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

بڈگام ضلع میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ایک اور بلاک آفیسر بشیر احمد نے ایسے ریسکیو آپریشنز کے دوران محکمے کی جانب سے درپیش چیلنجوں پر اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’ہم ریسکیو آپریشنز کے دوران تمام ضروری اقدامات اٹھاتے ہیں، لیکن کبھی کبھی مقامی افراد غیر دانستہ طور ہمارے لیے مشکلات پیدا کر دیتے ہیں۔ ایک گھنٹے کے کام میں ان رخنوں اور مشکلات کی وجہ سے اکثر و بیشتر دس گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ، افرادی قوت کی کمی ہماری مشکلات کو مزید بڑھا دیتی ہے اور فی الحال ہم یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کے ساتھ کام چلا رہے ہیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی انتخابات میں پاکستان کی طرح دھاندلی کرے گی: وقار رسول

Next Post

کولگام میں راجوری کے شہری کی دم گھٹنے سے موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کولگام میں راجوری کے شہری کی دم گھٹنے سے موت

پلوامہ حملے کی آج پانچویں برسی، وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

پلوامہ حملے کی آج پانچویں برسی، وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

پلوامہ حملہ برسی:ایل جی مہلوک اہلکاروں کو خراج

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

سرینگر میں بجلی انسپکٹر کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بارہمولہ میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر

بارہمولہ میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »