امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 فروری: سری نگر کے زونیمر علاقے میں اتوار کو اپنے سسرال میں پراسرار طور پر مردہ پائی جانے والی خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے، جبکہ اس کے سسرال والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) سے بات کرتے ہوئے، خاتون کے اہل خانہ، جسکی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی، نے الزام لگایا کہ اسے اس کے سسرال والوں نے قتل کیا ہے۔
گھر والوں میں سے ایک نے بتایا کہ انہوں نے اسے کئی بار فون کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دستیاب نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ "اس کے سسرال والے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس کی موت خودکشی سے ہوئی ہے، لیکن انہوں نے اسے قتل کر دیا ہے۔ ہم اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں“۔
دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور تحقیقات جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی موت کی وجہ بھی معلوم کی جا رہی ہے۔(کے این او)







