امت نیوز ڈیسک //
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے زیوان سرینگر میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کےلیے جاری تعمیراتی کام کا جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔
اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر نے عہدیداروں کو 20 مارچ 2024 تک 240 رہائشی یونٹوں پر مشتمل 10 بلاکس کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے عہدیداروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ٹرانزٹ رہائش اور باﺅنڈری وال تک اپروچ روڈ پر کام کو بیک وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔








