امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 26 فروری : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پولیس نے تین افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور انہیں کوٹ بھلوال جموں کی سنٹرل جیل میں بند کر دیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ تین افراد کی شناخت شیخ دانش مشتاق ولد مشتاق احمد شیخ ساکنہ آلوسہ، غلام محمد وازہ ولد غلام قادر وازہ ساکنہ باغ بانڈی پورہ اور مقصود امین راتھر ولد محمد مقصود راتھر محلہ اجس کے نام سے کی گئی ہے۔
افسر نے بتایا کہ تینوں کو ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے کی وجہ سے پی ایس اے کے تحت کوٹ بھلوال جموں کی سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ (کشمیر اسکرول)









