• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور وحدت کے لئے برسرجہد ہے : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
02/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر :جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جمہوری نظام کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہوسکتا اور افسر شاہی کسی بھی صورت میں عوامی اُمنگوں، احساسات ، جذبات اور مطالبات پر کھرا نہیں اُتر سکتی ہے.
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام گذشتہ 5برس سے ایک غیر جمہوری نظام کی چکی میں پس رہے ہیں، نہ کہیں عوام کی شنوائی ہورہی ہے اور نہ ہی راحت کاری۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے آج وادی بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود، پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ 5برسوں سے جموں وکشمیر کے عوام کو نہ صرف مفلوج انتظامیہ کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے بلکہ تینوں خطوں کے تہذیب و تمدن اور کلچر کو بھی زک پہنچانے کی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے ۔ ان سنگین چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جموں ، کشمیر اور لداخ کے ہر ایک پشتینی باشندے کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں سخت ترین چیلنجوں کا چٹان کی طرح مقابلہ کیا ہے اور موجودہ آزمائشوں کیخلاف بھی ڈٹ کر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور لوگوں کے بے پناہ تعاون و اشتراک نے اس تنظیم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنایا ہے اور اس جماعت نے ہر وقت عوام کوہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے،اسی تنظیم کے انقلابی تاریخی فیصلوں کی بدولت یہاں کے مظلوم اور محکموم عوام کو عزت نفس، خدا اعتمادی اور خود اعتمادی کی زندگی میسر ہوئی۔
انہوں نے پارٹی سے وابستہ کارکنان اور عہدیداران کو ہدایت کی عوام کےساتھ قریبی رابطہ رکھ کر اُن کے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم ہے اور جموںوکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور وحدت کیلئے برسرجہد ہے۔ ہماری جماعت جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹ سکتی ہے۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ہرسطح پر اُجاگر کریں۔ اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ وہ سازشی عناصر سے ہوشیا رہے کیونکہ صرف نیشنل کانفرنس ہی دشمنوں کے نشانے پر ہے کیونکہ یہی جماعت یہاں کے عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوک سبھا انتخابات: ادھم پور سے ڈاکٹر جتیندرا سنگھ، جموں سے جگل کشور بھاجپا امیدوار

Next Post

رامبن میں تیز آندھی چلنے سے 150 رہائشی مکانوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
رامبن میں تیز آندھی چلنے سے 150 رہائشی مکانوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان

رامبن میں تیز آندھی چلنے سے 150 رہائشی مکانوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان

ریاسی میں کچا مکان گرنے سے ماں اور 3 بچے ازجان

ریاسی میں کچا مکان گرنے سے ماں اور 3 بچے ازجان

مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

جموں- سرینگر شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کےلیے بند

موسلادھار بارشوں سے پانی بھر جانے کی وجہ سے ریسیونگ اسٹیشن سوپور بند

موسلادھار بارشوں سے پانی بھر جانے کی وجہ سے ریسیونگ اسٹیشن سوپور بند

پاکستان :شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب

پاکستان :شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »