• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کوؤڈ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر، احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے: مشیر فاروق خان

کوؤڈ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر، احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے: مشیر فاروق خان

by امت ڈیسک
10/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے کورونا کیسز میں ہو رہے اچانک اضافے کے پیش نظر لوگوں کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری کے بعد انتظامیہ نے کم سے کم وقت میں سبھی اضلاع میں بجلی بحال کی۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئی برف باری کے بعد ایل جی انتظامیہ نے چند گھنٹوں کے اندرا ندر ہی سب کچھ بحال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی اضلاع میں برقی رو بحال کی گئی ہے اور حکومت نے برف باری سے قبل لوگوں سے جو وعدہ کیا تھا اُس کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ اُن کے مطابق وادی کشمیر کی اہم شاہراﺅں پر موجود برف کو بھی صاف کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں انتظامیہ نے لوگوں تک ریلیف بھی پہنچایا ہے۔ فاروق خان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سبھی 33 کے وی ترسیلی لائنوں کو ٹھیک کیا گیا جبکہ 140 ٹرانسفارمروں میں سے 113 کو جنگی بنیادوں پر ٹھیک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 4 ہزار 886 کلومیٹر شاہراﺅں پر موجود برف کو بھی صاف کیا گیا ہے جبکہ اندرونی رابط سڑکوں سے بھی برف ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ایڈوئزار نے بتایا کہ جہاں تک پینے کے پانی کا سوال ہے تو میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ برف باری کے دوران کشمیر وادی میں کسی بھی جگہ سے پانی کی قلت کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئیں۔ جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں لگاتار اضافے پر مشیر موصوف نے کہا کہ کورونا رہنما اصولوں پر عملدرآمد سے ہی وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ددنوں سے یومیہ کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اس کی بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔ مشیر موصوف نے عوام الناس سے التجا کی کہ وہ کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ اسپتالوں میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر پولیس کی طلبی پر ایل جی کے مشیرنے بتایا کہ لیفٹینٹ گورنرمنوج سہا نے اس بارے میں ایس ایس پی کے ساتھ بات کی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ایسا بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امیکرون ویرنٹ کو ہلکے میں نہیں لینا چاہئے ۔ مشیر فاروق خان نے بتایا کہ اسپتالوں میں وافر مقدار میں آکسیجن کی سپلائی ہے اورا س ضمن میں انتظامیہ نے پہلے ہی نئے آکسیجن پلانٹ بھی نصب کئے ہیں۔ لاک ڈاون نافذ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق خان نے بتایا کہ اگر لوگ کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرتے ہیں تولاک ڈاون کا نفاذ خارج از امکان ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یہ شخص ’کچھ نہ کرنے‘ کا معاوضہ لیتا ہے!

Next Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کپواڑہ جیل میں 33 سالہ قیدی کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »