• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں ہلکی بارشیں، 31 مارچ تک موسم ابر آلود

by امت ڈیسک
28/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ رواں کے اختتام تک نا موافق موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.1 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ قاضی گنڈ میں 1.6 ملی میٹر، بانہال میں 2.6 ملی میٹر، کو کرناگ میں 0.6 ملی میٹر، بھدرواہ میں 1.2 ملی میٹر اور بٹوٹ میں 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 3.4 ملی میٹر اور 4.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثناء، شہرہ آفاق گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے سبھی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر، محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 29 مارچ کی رات سے 30 مارچ کی شام تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا برف باری کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی آج سے شروع

Next Post

15 ویں چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
Next Post
15 ویں چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

15 ویں چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

جموں و کشمیر میں تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر شکست کے بعد بی جے پی افسپا کو بھول جائے گی: عمر عبداللہ

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

میرواعظ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا: انجمن اوقاف

کیجریوال کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

دہلی شراب گھوٹالہ کیس: اروند کیجریوال کو عدالت سے نہیں ملی راحت، ای ڈی کو ملی یکم اپریل تک کی ریمانڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »