• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں رواں سال 91 منشیات فروش گرفتار

by امت ڈیسک
01/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 58 مقدمے درج کرکے 11 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 91 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے زائد از ایک کروڑ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ضلع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 58 مقدمے درج کرکے 11 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 91 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں میں سے 80 کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جبکہ 11 منشیات فروشوں کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی طرف سے منشیات کے کاروبار کے لئے استعمال کی جانی والی 11 گاڑیوں کو بھی ضبط اور منشیات فروشوں کی غیر قانونی طور پر حاصل کی جانے والی جائیدادوں کو بھی قرق کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قرق شدہ جائیدادوں میں 4 رہائشی مکان، ایک شاپنگ کمپلیکس اور ایک اراضی کا ٹکڑا شامل ہے جبکہ ضبط شدہ گاڑیوں میں 2 آئی ٹونٹی گاڑیاں، ایک سوفٹ گاڑی ایک سکوٹی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیداد کی کل مالیت 1.55 کروڑ روپیے ہے۔

موصوف ترجمان نے ضبط شدہ نشہ آور مواد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی تحویل سے ضبط شدہ نشہ آور مواد میں 417 گرام برائون شوگر جس کی بلیک مارکیٹ میں قمیت54.21 لاکھ روپیے ہے، 187 گرام ہیرائون جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت24.31 لاکھ روپیے ہے، 2.730 کلو چرس جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 14.55 لاکھ روپیے ہے، 53.37 کلو بھنگ پائوڈ جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت34.69 لاکھ روپیے ہے،سپاسموپراگزییون پلس کی 672 گولیاں اور کوڈین فاسفوٹ کی54 سرپس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ نشہ آور مواد کی بلیک مارکیٹ میں کل قیمت 1.37کروڑ روپیے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات ہارڈ زونز میں دو شفٹوں میں ہوں گے

Next Post

کیجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا کیجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
Next Post
28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

کیجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا کیجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

سرینگر میں چاقو زنی کے واقعے میں نوجوان زخمی

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

ڈاکٹر عفت حسن کو پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا اضافی چارج دیا گیا

ڈاکٹر عفت حسن کو پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا اضافی چارج دیا گیا

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بارہمولہ میں 5 شرپسندوں پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »