• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گاندربل میں چوری کا معاملہ حل، مال مسروقہ بر آمد، 3 گرفتار:پولیس

گاندربل میں چوری کا معاملہ حل، مال مسروقہ بر آمد، 3 گرفتار:پولیس

by امت ڈیسک
06/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں نقب زنوں کے ایک گروپ کا پردہ فاش کرکے لاکھوں روپیے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا ہے اور اس سلسلے میں تین ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن گنڈ کو 22 مارچ 2024 کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں تجمل حسین نامی ہنگ پارک ریستوران کے مالک نے کہا کہ 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے تالوں کو توڑا اور اس کے ریستوران میں گھس گئے جہاں سے انہوں نے قیمتی اشیا جیسے جنریٹر، دو انوٹر یونٹ، ٹرانسفارمر، گیس سٹو، کافی مشین، گیس سلینڈر، برتن، الیکٹرک تار وغیرہ کو اڑا لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر چیزوں کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ اس شکایت پر پولیس اسٹیشن گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہداہات پر کیس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گنڈ لطیف علی کی سربراہی میں سخت محنت اور تیکنکی مدد سے کچھ مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ارشاد احمد کلواتو ولد عبدالرشید کلواتو ساکن نانی نارا سمبل کو حراست میں لے کر اس کی پوچھ تاچھ شروع کی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے جرم کے ارتکاب کا اعتراف کیا اور مزید دو ساتھیوں کی بھی شناخت ظاہر کی۔

بیان کے مطابق ارشاد احمد نے پوچھ تاچھ کے دوران فیروز احمد کلواتو ولد فاروق احمد کالواتو اور محمد سلیم کلو عرف جانا ولد عبدالخالق کلو ساکنان نانی نارا سمبل کی شناخت ظاہر کی جو جرم کے ارتکاب کے وقت اس کے ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران مزید مسروقہ مال بر آمد کیا گیا اور جرم کے لئے استعمال کیا جانے والا ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK01M – 6083 کو بھی ضبط کیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں پی ایس اے کے تحت دو افراد گرفتار

Next Post

انتخابات سے قبل در اندازی کی کوشش کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی مایوسی کی علامت:فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

انتخابات سے قبل در اندازی کی کوشش کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی مایوسی کی علامت:فوج

پونچھ تصادم: فوج کی جانب سے حتمی حملے کی تیاری

مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی راجوری میں ہوائی فائرنگ

پہلی جماعت میں داخلے کی خاطر بچوں کی عمر میں چھوٹ دینے کا اسکولی ایجوکیشن کا فیصلہ

پہلی جماعت میں داخلے کی خاطر بچوں کی عمر میں چھوٹ دینے کا اسکولی ایجوکیشن کا فیصلہ

منشیات فروش کا بینک اکاؤنٹ سیز، رقم ضبط

ایس آئی پیپر لیک کیس: ای ڈی نے جموں میں منقولہ جائیداریں منسلک کی

جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

بی جے پی نے پسماندہ لوگوں کو امید دی، آواز دی: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »