• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

بی جے پی نے پسماندہ لوگوں کو امید دی، آواز دی: مودی

by امت ڈیسک
06/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر پارٹی کے کروڑوں کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ان کی قربانیوں اور ثابت قدمی کی بدولت بی جے پی آج 140 کروڑ ہم وطنوں کی خواہشات اور خوابوں کی علامت بن گئی ہے جسے لوگ 21ویں صدی میں بھارت کی قابل قیادت پارٹی مانتے ہیں۔

مودی نے آج صبح ایکس پر کئی پوسٹس میں یوم تاسیس کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا، "آج، بی جے پی کے یوم تاسیس پر، میں پورے بھارت میں پارٹی کے تمام ساتھی کارکنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں ان تمام عظیم خواتین اور مردوں کی محنت، جدوجہد اور قربانی کو بھی بہت عقیدت کے ساتھ یاد کرتا ہوں جنہوں نے برسوں تک ہماری پارٹی کو یہاں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میں بڑے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بھارت کی پسندیدہ پارٹی ہیں، جس نے ہمیشہ ‘نیشن فرسٹ’ کے نعرے کے ساتھ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بی جے پی نے اپنی ترقی پر مبنی نقطہ نظر، اچھی حکمرانی اور قوم پرست اقدار سے وابستگی کے لیے اپنی شناخت بنائی ہے۔ ہمارے کارکنوں کے ذریعہ چلائی جانے والی، ہماری پارٹی 140 کروڑ بھارتیوں کی امنگوں اور خوابوں کی علامت ہے۔ بھارت کے نوجوان ہماری پارٹی کو ایک ایسی پارٹی کے طور پر دیکھتے ہیں جو ان کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے اور 21ویں صدی میں بھارت کو قیادت فراہم کر سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز ہو یا ریاست، ہماری پارٹی نے گڈ گورننس کو ایک نئی راہ دی ہے۔ ہماری اسکیموں اور پالیسیوں نے غریبوں اور محروموں کو طاقت دی ہے۔ دہائیوں سے پسماندہ رہنے والوں کو ہماری پارٹی نے ایک آواز اور امید دی ہے۔ ہم نے ملک کی ترقی کے لئے کام کیا ہے جس کے ذریعے ہر بھارتی کو آسانی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے بھارت کو بدعنوانی، ذات پرستی، فرقہ پرستی اور ووٹ بینک کی سیاست کے کلچر سے بھی نجات دلائی ہے، جو ملک پر طویل عرصے تک حکومت کرنے والوں کی پہچان تھی۔ آج کے بھارت میں، صاف اور شفاف طرز حکمرانی پر زور دیا جارہا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ترقی کے فوائد غریبوں تک بغیر کسی امتیاز کے پہنچیں۔

مودی نے کہا کہ ہمیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا ایک اٹوٹ حصہ ہونے پر فخر ہے، جو قومی ترقی اور علاقائی امنگوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ این ڈی اے ایک متحرک اتحاد ہے جو بھارت کے تنوع کو اپناتا ہے۔ ہم اس شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دور میں یہ مزید مضبوط ہو گی۔

بھارت نئی لوک سبھا کے انتخاب کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عوام ہمیں ایک اور مدت کے لیے آشیرواد دیں گے تاکہ ہم پچھلی دہائی میں حاصل کی گئی زمین پر آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا، "میں اپنے تمام بی جے پی اور این ڈی اے کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ لوگوں کے درمیان کام کر رہے ہیں اور ہمارے ایجنڈے کو تفصیل سے بتا رہے ہیں۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایس آئی پیپر لیک کیس: ای ڈی نے جموں میں منقولہ جائیداریں منسلک کی

Next Post

جامع مسجد میں تراویح اور شب قدر کی اجازت نہیں دی گئی : انجمن اوقاف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جامع مسجد سرینگر میں مسلسل 25 ویں جمعہ بھی نماز کی ادائیگی پر پابندی

جامع مسجد میں تراویح اور شب قدر کی اجازت نہیں دی گئی : انجمن اوقاف

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

شبِ قدر کے موقعے پر مفتی اعظم نے اہل اسلام کو تہنیت پیش کی

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

پونچھ معاملہ میں فوجی اہلکار پر تشدد کا الزام، محبوبہ مفتی کا اظہار تشویش

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

بٹہ مالو سرینگر میں چاقو زنی کے واقعہ میں شہری زخمی

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر

اب وقت آگیا ہے کہ جموں کشمیر سے ’’افسپا ‘‘ ہٹایا جائے: وزیر دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »