• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

شبِ قدر کے موقعے پر مفتی اعظم نے اہل اسلام کو تہنیت پیش کی

by امت ڈیسک
06/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: شبِ قدر کے موقعے پر مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اہل اسلام کو تہنیت پیش کی ہے اور انہوں نے لیلتہ قدر کی "فضیلت و اہمیت” کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس رات کی پہلی فضیلت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس شبِ میں قرآن کریم نازل فرمایا جو بنوع انسانی کے لیے ہدایت جبکہ دنیاوی اور آخری سعادت ہے۔

دوسری فضیلت یہ ہے کہ سورۃ القدر میں اس رات کو تعظیم اور بندوں پر خداوند کریم کے احسان بتانے کے لیے سوالیہ انداز اختیار کیا گیا، جبکہ تیسری فضیلت اس بابرکت رات میں فرشتوں کا نزول ہوتا ہے۔اسی طرح چوتھی فضیلت ہے کہ یہ رات سلامتی والی رات ہے اس مقدس رات میں بندوں کے عذاب و عقاب سے خلاصی ملتی ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ رات رمضان کے آخری عشرے میں ہوتی ہے، لہذا اس آخری عشرے کا ایک لحمہ بھی ضائع نہ ہونے دیں۔رات کا بڑا حصہ عبادت میں گزاریں، تراویح اور تہجد کا اہتمام کریں۔اللہ تعالی کا ذکر کریں، تلاوت قرآن پاک زیادہ سے زیادہ کریں اور درود و دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔زندگی میں سرزد ہوئے اپنے گناہوں اور خطاؤں سے اللہ تبارک و تعالی سے معافی طلب کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے اوپر ایک مہینہ آیا ہے،جس میں ایک رات ہے جو کہ ہزار مہینوں سے افضل ہے جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا گویا سارے ہی خیر سے محروم رہ گیا۔

شبِ قدر میں فرشتے اور حضرت جبرئیل علیہ السلام اترتے ہیں، اپنے پروردگار کے حکم سے ہر امر خیر کو لے کر زمین کی طرف اتراتے ہیں اور یہ خیر و برکت فجر کے طلوع ہونے تک رہتی ہے۔اس عظیم اور بابرکت شب میں جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے عبادت و ریاضت کے لئے کھڑا ہو، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کئے جاتے ہیں۔گویا اس رات کی عبادت پوری زندگی کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے۔

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بتائیں کہ میں لیلۃ القدر کو کیا دعا مانگوں؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی۔ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے اللہ تو معاف کر دینے والا اور معافی پسند کرنے والا ہے۔ پس مجھے بھی معاف کردے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جامع مسجد میں تراویح اور شب قدر کی اجازت نہیں دی گئی : انجمن اوقاف

Next Post

پونچھ معاملہ میں فوجی اہلکار پر تشدد کا الزام، محبوبہ مفتی کا اظہار تشویش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

پونچھ معاملہ میں فوجی اہلکار پر تشدد کا الزام، محبوبہ مفتی کا اظہار تشویش

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

بٹہ مالو سرینگر میں چاقو زنی کے واقعہ میں شہری زخمی

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر

اب وقت آگیا ہے کہ جموں کشمیر سے ’’افسپا ‘‘ ہٹایا جائے: وزیر دفاع

بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس

بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس

ایپ ٹیک معاملہ :جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے عرضی سنگل بینچ کو پاس منتقل کی

سرکاری رہائشوں پر قابض سابق وزراء، ایم ایل اے ہائی کورٹ نےاپنایا سخت موقف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »