• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر  بمباری، سینکڑوں افراد جاں بحق

غزہ: عیدالفطرپراسرائیلی بمباری میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید

by امت ڈیسک
11/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(مقبوضہ بیت المقدس) غزہ میں اسرائیلی وحشت و بربریت عیدالفطر پر بھی جاری ہے، وحشیانہ بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 125 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں، جبکہ بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غزہ میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں 125 شہدا کے جسد خاکی لائے گئے ہیں۔

سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے”الجزیرہ” سے گفتگو میں بیٹوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے حازم، عامر اور محمد شمالی غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اپنے عزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اسماعیل ہنیہ نے بتایا کہ تین بیٹوں کے ساتھ ان کے پوتے بھی بمباری کی زد میں آکر شہید ہوئے ہیں، مگر میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔

سربراہ حماس نے کہا کہ ان کے خاندان پر حملہ اسرائیل کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ اہل خانہ کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود فلسطینی لیڈر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

حماس رہنما نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے تمام قوانین کو پامال کردیا ہے، یہاں نسل کشی کی جنگ ہورہی ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ کے فراسی پورہ میں انکاؤنٹر شروع

Next Post

پلوامہ جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا، تلاشی جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

08/02/2026
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

08/02/2026
فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

فاروق عبداللہ نے پاکستان میں مساجد کے اندر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی

08/02/2026
اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

اے آئی ایم ایس اے کا روس میں بھارتی میڈیکل طلبہ پر حملے کے معاملے پر وزیر اعظم سے مداخلت کا مطالبہ

08/02/2026
روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

روس کے شہر اُوفا میں چار بھارتی طلبہ پر حملہ: بھارتی سفارتخانہ

08/02/2026
سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

سندھ دریا کا پانی پاکستان کو نہیں جائے گا: مرکزی وزیر جل شکتی

08/02/2026
Next Post
شوپیان میں مسلح تصادم آرائی شروع

پلوامہ جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا، تلاشی جاری

ملک بھر میں عید کا جشن: لوگوں نے نماز دوگانہ ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی

ملک بھر میں عید کا جشن: لوگوں نے نماز دوگانہ ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

کشتواڑ میں سات سرکاری ملازمین معطل

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بارہمولہ میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

پلوامہ کے فراسی پورہ میں انکاؤنٹر شروع

پلوامہ جھڑپ اختتام : سرینگر سے تعلق رکھنے والا ملی ٹینٹ مارا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »