• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 10 مئی تک خوشگوار موسم کی پیشگوئی

by امت ڈیسک
06/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 مئی کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 12 مئی کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 13 مئی کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے کسانوں کو اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں آپریشنز شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

Next Post

الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں کا بی جے پی کے ساتھ تعلق، محبوبہ کا سخت رد عمل

الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس

شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنا ہے: الطاف بخاری

شہر خاص کی شان رفتہ کو بحال کرنا ہے: الطاف بخاری

پونچھ حملہ:عسکریت پسندوں کی اطلاع دینے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان، خاکہ جاری

پونچھ حملہ:عسکریت پسندوں کی اطلاع دینے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان، خاکہ جاری

کانگریس کشمیر میں این سی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائے گی: وقار رسول

کانگریس کشمیر میں این سی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائے گی: وقار رسول

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

این آئی اے عدالت بانڈی پورہ نے مفرور ملزموں کے خلاف نوٹس جاری کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »