• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ فاتح، کانگریس اور بھاجپا کو شکست

لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ فاتح، کانگریس اور بھاجپا کو شکست

by امت ڈیسک
04/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک /
لیہہ: لداخ کی اہم پارلیمانی نشست پر آزاد امیدوار حاجی محمد حنیفہ جان نے جیت درج کی ہے تاہم انکی فتح کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ ووٹ شماری کے پہلے راؤنڈ سے ہی حاجی حنیفہ جان اپنے قریبی حریف کانگریس کے چھرینگ نمگیال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تاشی گیالسن پر برتری قائم رہی۔ حنیفہ جان کو کرگل کی سیاسی اور مذہبی قیادت نے ایک متفقہ امیدوار کے طور کھڑا کیا تھا۔ انکی نامزدگی کے بعد جن دیگر افراد نے بطور آزاد امیدوار فارم بھرے تھے، انہوں نے اپنے کاغزات واپس لئے اور اپنا اعتماد انکے پلڑے میں ڈال دیا۔

گیالسن اس وقت لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے چیئرمین ہیں جنہیں پارٹی نے 2019 میں جیت درج کرنے والے نوجوان لیڈر جمیانگ چھرنگ نمگیال (جے ٹی این) کی جگہ امیوار نامزد کیا۔ اگرچہ جے ٹی این نے ابتدا میں پارٹی قیادت کے فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے گیالسن کی حمایت کا اعلان کیا اور انکے حق میں الیکشن مہم چلانے کا وعدہ کیا۔ لیکن بھاجپا کی اندرونی کشمکش الیکشن نتائج پر ظاہر ہوئی اور ابتدا سے ہی پارٹی کی الیکشن مہم اپنا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی۔

کرگل کی سیاسی قیادت چاہتی تھی کہ انڈیا اتحاد کرگل سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو پارٹی کا امیدوار نامزد کرے لیکن کانگریس نے ٹی نمگیال کو اپنا امیدوار نامزد کیا جسکی نیشنل کانفرنس نے بھی حمایت کی تاہم اس فیصلے کے خلاف نیشنل کانفرنس کی ساری قیادت کرگل میں فرنٹ ہوگئی اور انہوں نے پارٹی کے فیصلے کے ردعمل میں کرگل سے اپنا امیدوار نامزد کیا۔ حاجی حنیفہ جان کو کرگل کے سبھی مذہبی اداروں اور سیاسی گروپس کی حمایت حاصل ہو گئی۔ حاجی حنیفہ کی نامزدگی سے قبل کرگل کے دو لیڈر اصغر کربلائی اور منشی ناصر حسین دلی میں کانگریس قیادت سے ملاقی ہوئے اور انہیں کرگل کے امیدوار کو منڈیٹ دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن کانگریس قیادت نے یہ تجویز مسترد کی۔

آخری اطلاعات ملنے تک حاجی حنیفہ کو 64 ہزار سے زائد ووٹ مل چکے ہیں جبکہ نمگیال 35 ہزار اور گیالسن 31 ہزار ووٹ لیکر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی زیر انتظام خطے کا بودھ ووٹ گیالسن اور نمگیال میں تقسیم ہو گیا جبکہ کرگل اور لیہہ کے مسلم علاقوں سے حاجی حنیفہ کو مکمل تائید مل گئی ہے جسکی وجہ سے انکی جیت یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے لداخ کی سیٹ کا خسارہ ایک صدمے سے کم نہیں ہوگا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس سیٹ کو بچانے کیلئے ذاتی طور کوششیں کی تھیں اور کئی لیڈروں کو نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی مل گئی تھیں لیکن اسکے باوجود عوام کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی تقسیم اور لداخ کو ایک علیحدہ یونین ٹیریٹری بنانے کے فیصلے کی کرگل میں مخالفت ہوئی ہے۔ کرگل کے لوگ کشمیر وادی کے ساتھ منسلک رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اگست 2019 میں مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں اور ادھم پور میں بھاجپا کی یقینی

Next Post

محبوبہ مفتی کی شکست سے نہیں بلکہ اپنی کامیابی پر خوش ہوں: میاں الطاف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
Next Post
محبوبہ مفتی کی شکست سے نہیں بلکہ اپنی کامیابی پر خوش ہوں: میاں الطاف

محبوبہ مفتی کی شکست سے نہیں بلکہ اپنی کامیابی پر خوش ہوں: میاں الطاف

لوگوں نے لگاتار تیسری بار این ڈی اے پر بھروسہ کیا: پی ایم مودی

لوگوں نے لگاتار تیسری بار این ڈی اے پر بھروسہ کیا: پی ایم مودی

آئین کو بچانے کے لیے لوگوں نے پہلا قدم اٹھایا، اب ملک کے عوام مودی-شاہ کو نہیں چاہتے: راہل گاندھی

آئین کو بچانے کے لیے لوگوں نے پہلا قدم اٹھایا، اب ملک کے عوام مودی-شاہ کو نہیں چاہتے: راہل گاندھی

نتیش کمار کا انڈیا بلاک سے اتحاد متوقع، نائب وزیراعظم کا عہدہ ملنے کا امکان

نتیش کمار کا انڈیا بلاک سے اتحاد متوقع، نائب وزیراعظم کا عہدہ ملنے کا امکان

جموں کشمیر، لداخ کے سیاستدانوں کا الیکشن کے نتائج پر رد عمل

جموں کشمیر، لداخ کے سیاستدانوں کا الیکشن کے نتائج پر رد عمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »