• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر، لداخ کے سیاستدانوں کا الیکشن کے نتائج پر رد عمل

جموں کشمیر، لداخ کے سیاستدانوں کا الیکشن کے نتائج پر رد عمل

by امت ڈیسک
04/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں کشمیر اور لداخ کے لیے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی خطے کے سیاست دانوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ نیشنل کانفرنس (این سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دو دو نشستیں حاصل کیں، جبکہ آزاد امیدواروں نے بقیہ دو نشستیں حاصل کیں۔

عمر عبداللہ کا رد عمل

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ – جنہوں نے بارہمولہ سے الیکشن میں شرکت کی – نے خوش اسلوبی سے شکست تسلیم کی۔ انہوں نے انجینئر رشید کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ عمر نے این سی کے دیگر فاتح رہنماؤں آغا سید روح اللہ مہدی اور میاں الطاف احمد لاروی کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی، جنہوں نے بالترتیب سرینگر اور اننت ناگ – راجوری نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ عمر نے لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ جان کی جیت کو بھی تسلیم کرتے ہوئے سابق انتخابی شکست کے بعد ان کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔

محبوبہ مفتی

سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی شکست کے باوجود اننت ناگ – راجوری میں اپنے حامیوں اور ووٹروں کا اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے میاں الطاف احمد کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ ناکامیاں ان کی پارٹی کو اس کے راستے سے نہیں روکیں گی۔

سجاد لون

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے بھی بارہمولہ نشست پر انجینئر رشید سے شکست تسلیم کر لی۔ انہوں نے عوام کے مینڈیٹ کو ’عاجزی کے ساتھ قبول‘ کرتے ہوئے خطے میں معاشی، سماجی اور سیاسی طور با اختیار بنانے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

وحید الرحمان پرہ

پی ڈی پی کے وحید پرہ، جنہوں نے سرینگر سے انتخاب لڑا اور آغا سید روح اللہ سے ہار گئے، نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر جشن منایا۔ انہوں نے ووٹر ٹرن آؤٹ کو کشمیریوں کی آواز کی بحالی قرار دیا۔۔ پرہ نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور محبوبہ مفتی اور پی ڈی پی کے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے روح اللہ مہدی اور انجینئر شدید کو بھی ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔

الطاف بخاری

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے انتخابی نتائج کو ’’خاندانی سیاست کے خلاف واضح پیغام‘‘ سے تعبیر کیا اور خود شناسی پر زور دیا۔ انہوں نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور جموں و کشمیر کے لیے خوشحالی، امن اور ترقی کے ایک نئے باب کی امید ظاہر کی۔

آغا سید روح اللہ مہدی

سرینگر پارلیمانی نشست پر جیت درج کرنے والے این سی امیدوار اور معروف شیعہ لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمنٹ میں ان کے جذبات کی نمائندگی کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کا ذکر کیا اور عزت اور حقوق کی واپسی کی وکالت کرنے کا وعدہ کیا۔ روح اللہ نے جمہوری طریقے سے آواز اٹھانے پر پرہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سجاد کرگلی

سیاسی کارکن سجاد کرگلی نے نتائج کو دفعہ 370 کی منسوخی اور سابق ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف ریفرنڈم سے تعبیر کیا۔ انہوں نے نئی حکومت سے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے یا اسے جموں و کشمیر کے ساتھ دوبارہ جوڑنے کا مطالبہ کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نتیش کمار کا انڈیا بلاک سے اتحاد متوقع، نائب وزیراعظم کا عہدہ ملنے کا امکان

Next Post

لوک سبھا انتخابات 2024 میں این ڈی اے کی کامیابی ایک بے مثال لمحہ: وزیراعظم مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
لوک سبھا انتخابات 2024 میں این ڈی اے کی کامیابی ایک بے مثال لمحہ: وزیراعظم مودی

لوک سبھا انتخابات 2024 میں این ڈی اے کی کامیابی ایک بے مثال لمحہ: وزیراعظم مودی

آئین بچالیا، یہ نریندر مودی کی اخلاقی شکست ہے: راہول گاندھی

آئین بچالیا، یہ نریندر مودی کی اخلاقی شکست ہے: راہول گاندھی

لوک سبھا انتخابی نتائج : صرف 23 مسلم امیدوار کامیاب

لوک سبھا انتخابی نتائج : صرف 23 مسلم امیدوار کامیاب

سےیوسف پٹھان نے انتخابی میدان میں جھنڈا لہرایا

سےیوسف پٹھان نے انتخابی میدان میں جھنڈا لہرایا

پی ایم مودی نے کابینہ کی آخری میٹنگ بلائی، مختلف مسائل پر بات چیت متوقع

پی ایم مودی نے کابینہ کی آخری میٹنگ بلائی، مختلف مسائل پر بات چیت متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »