امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے دو پولیس کانسٹیبلوں سمیت چار ملازمین کو ملک دشمن اور ملی ٹینسی سے متعلق سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر برطرف کر دیا ہے۔
چار الگ الگ احکامات میں، حکومت نے دو کانسٹیبلوں، ایک جل شکتی محکمہ سے اور ایک استاد کو برطرف کرنے کا حکم دیا۔
سری نگر تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئین ہند کے آرٹیکل 311 کی شق (2) کی ذیلی شق (c) کے ذریعہ کیا گیا ہے، جو حکومت کو قومی سلامتی کے مفاد میں بغیر کسی انکوائری کے ایسے اقدامات کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ . (کے ڈی سی)










