امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 جولائی: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے فرصل چنی گام کولگام علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم میں چار ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ چنی گام میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں چار ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں، جن کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
قبل ازیں جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاشی تیز کی تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے کشمیر اسکرول کو جاری تصادم میں چار جنگجوؤں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔(کشمیر اسکرول )










