امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 جولائی : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے مودرگام کولگام علاقے میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مودرگام میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک جنگجو مارا گیا ہے، جس کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی تیز کی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کشمیر اسکرول کو جاری تصادم میں ایک ملی ٹینٹ کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ابتدائی جھڑپ کے دوران گولی لگنے کے بعد زخمی ہونے والا فوجی اہلکار دم توڑ گیا تھا۔










