امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 جولائی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں اتوار کو ایک نوجوان مردہ پایا گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن کنزر نے رامبیل پورہ کنزر میں ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔ بعد ازاں لاش کی شناخت عرفان مجید،عمر 25،ولد عبدالمجید پرےساکنی پنڈت پورہ بالا کے طور پر ہوئی۔
دوسری جانب پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔









