امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 جولائی : فوج نے منگل کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے راجوری ضلع کے بٹل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔
فوج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”انتباہ دستوں نے تین بجے بٹل سیکٹر میں مؤثر طریقے سے دراندازی کرنے والے ملی ٹینٹوں کو مؤثر طریقے سے گولی مار کر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔بھاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک بہادر زخمی ہوا ہے۔ آپریشن جاری ہے۔”
یہ واقعہ راجوری میں وی ڈی سی ممبر کے گھر پر ملی ٹینٹوں کے حملہ کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں وی ڈی سی ممبر کے چچا زخمی ہو گئے تھے۔ قریبی فوجی یونٹ نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔









