• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہنڈن برگ رپورٹ پر سیاسی طوفان، کانگریس نے گھپلوں کی وسیع جانچ کے لیے ‘جے پی سی’ تشکیل کا مطالبہ کیا

ہنڈن برگ رپورٹ پر سیاسی طوفان، کانگریس نے گھپلوں کی وسیع جانچ کے لیے ‘جے پی سی’ تشکیل کا مطالبہ کیا

by امت ڈیسک
11/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہنڈن برگ ریسرچ کی نئی رپورٹ نے ایک بار پھر ہندوستانی سیاست میں طوفان مچا دیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ مرکزی حکومت پر حملہ آور ہوگئی ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پارٹی کی طرف سے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اڈانی میگا اسکیم کی جانچ کرنے کے لیے سیبی کی عجیب ہچکچاہٹ کافی وقت سے دیکھی جا رہی ہے، خاص کر سپریم کورٹ کی ماہرین کمیٹی کی طرف سے۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سیبی نے 2018 میں غیر ملکی فنڈوں کے آخری فائدہ اٹھانے والا (یعنی حقیقی) ملکیت سے متعلق رپورٹنگ ضروریات کو کمزور کر دیا تھا اور 2019 میں پوری طرح سے ہٹا دیا تھا۔” انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے مطابق ایسا ہونے سے سیکوریٹیز مارکیٹ ریگولیٹر کے ہاتھ اس حد تک بندھ گئے کہ اسے غلط کاموں کا شبہ تو ہے لیکن اس سے متعلق ضابطوں میں مختلف شرائط کی تعمیل بھی کرنی ہوتی ہے، یہی وہ تضادات ہے جس کی وجہ سے ‘سیبی’ (SEBI) اس معاملے پر کسی نتیجے تک نہیں پہنچا ہے۔”

جئے رام رمیش نے مزید کہا کہ ہنڈن برگ ریسرچ کے کل کے انکشاف سے پتہ چلتا ہے کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پُری بُچ اور ان کے شوہر نے انہیں برموڈا اور ماریشس واقع آفشور فنڈ میں سرمایہ کاری کی تھی، جس میں ونود اڈانی اور ان کے قریبی معاون چانگ چُنگ لِنگ اور ناصر علی شاہبان اہلی نے بجلی آلات کے اوور-انوائسنگ سے حاصل رقم کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ ان فنڈس کا استعمال ‘سیبی’ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں بڑی حصہ داری حاصل کرنے کے لیے بھی کیا گیا تھا۔ یہ بے حد چونکانے والی بات ہے کہ بُچ کی انہی فنڈس میں مالی حصہ داری ہوگی۔

جئے رام رمیش کے مطابق ہنڈن برگ ریسرچ کے جدید الزامات گوتم اڈانی کی جانب سے سیبی کے صدر کے طور پر تقرر کئے جانے کے فوراً بعد بُچ کے ساتھ 2022 میں دو میٹنگوں کے بارے میں سوال کھڑا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اڈانی کی ‘SEBI’ جانچ میں سبھی مفادات کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کے لیے فوراً کارروائی کرنی چاہیے۔ بات یہ ہے کہ ملک کے اعلیٰ افسران میں جو ملی بھگت نظر آرہی ہے اسے اڈانی کے بڑے گھپلوں کی وسیع جانچ کے لیے ایک JPC کی تشکیل کرکے حل کیا جاکستا ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس نے بھ ہنڈنبرگ رپورٹ کو لے کر مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے کہا ہے کہ اصلی اڈانی شیلی میں، سیبی صدر بھی ان کے گروپ میں سرمایہ کار ہیں۔ کرونی کیپٹیلزم اپنے عروج پر ہے۔ موئترا نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) مبینہ منی لانڈرنگ کی جانچ کرے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کوکرناگ علاقے میں 3 سے 4 عسکریت پسند موجود ہیں: آئی جی پی

Next Post

بنگلہ دیش: طلباء کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے دیا استعفیٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بنگلہ دیش: طلباء کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے دیا استعفیٰ

بنگلہ دیش: طلباء کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے دیا استعفیٰ

سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ چل بسے

سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ چل بسے

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

اننت ناگ سڑک حادثے میں 12 سالہ لڑکا ازجان

ادھم پور میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع

ادھم پور میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع

آئی ایس آئی کے سابق چیف فیض حمید کو فوج نے حراست میں لے لیا، کورٹ مارشل کی تیاری

آئی ایس آئی کے سابق چیف فیض حمید کو فوج نے حراست میں لے لیا، کورٹ مارشل کی تیاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »