امت نیوز ڈیسک //
جموں، 11 اگست:اودھم پور ضلع کے بسنتھ گڑھ کے کھانیڑ علاقے میں اتوار کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری ہوئی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ ہم مسلسل ان عسکریت پسندوں کا سراغ لگا رہے ہیں جو 28 اپریل کو کھانیڑکے علاقے میں فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ آج پھر عسکریت پسندوں سے رابطہ قائم ہوا۔
جھڑپ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ فرار ہونے والے تمام راستوں کو بند کرنے کے لیے علاقے میں مزید کمک بھیج دی گئی ہے۔