• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

فائل فوٹو

حد بندی کمیشن کی جموں و کشمیر کے حلقوں میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

نیشنل کانفرنس کے اعتراضات ایک طرف رکھ کے موجودہ نشستوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

by امت ڈیسک
05/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کے اسمبلی حلقوں میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے، جس سے لوگوں میں عدم اطمینان پیدا ہو گیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق حد بندی کمیشن کی تجویز کے مطابق، بارہمولہ کو دو نئے حلقے – کنزر اور ٹنگمرگ ملے ہیں جبکہ موجودہ سنگرامہ حلقہ کو ٹنگمرگ کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔کمیشن نے کپواڑہ ضلع میں ترہگام کا ایک نیا حلقہ تجویز کیا ہے اور تحصیل کرالپورہ کو کرناہ کے حلقے میں شامل کیا ہے۔اسی طرح شانگس حلقہ کو جنوبی کشمیر میں اننت ناگ مشرقی اور لارنو حلقوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے۔ سری نگر ضلع کی پوری تحصیل چھانہ پورہ  پر مشتمل نیا حلقہ تجویز کیا گیا ہے۔ضلع کولگام سے ہوم شالی باغ حلقہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ ان تجاویز پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے. کمیشن نے فاروق عبداللہ کی زیرقیادت نیشنل کانفرنس کے دائر کردہ اعتراضات کو ایک طرف رکھ دیا ہے جس میں کمیشن کے اس اقدام کی مخالفت کی گئی ہے کہ جموں خطہ کو چھ نئی اسمبلی سیٹیں ملیں گی۔حد بندی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ لوک سبھا سیٹوں کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ جموں اور کشمیر دونوں میں مساوی نشستیں ہو سکیں۔ اس وقت کشمیر میں لوک سبھا کی تین سیٹیں ہیں جبکہ جموں میں دو ہیں۔ اس نئے فارمولے سے جموں و کشمیر دونوں میں 2.5 لوک سبھا سیٹیں ہوں گی۔خیال رہے کہ حد بندی کمیشن نے جمعہ کی شام جموں وکشمیر کے ارکان پارلیمان پر مشتمل کمیشن کے ایسوسی ایٹ ممبران کو رپورٹ بھیجی تھی۔ ارکان کو اعتراضات داخل کرنے کے لیے 10دن یعنی 14 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد اسے اعتراضات کے لیے پبلک ڈومین میں ڈالے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے پارلیمنٹ لوک سبھا کے تمام پانچ ممبران کمیشن کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں: تین نیشنل کانفرنس سے اور دو بی جے پی سے۔ کمیشن کی اس سے قبل دو بار میٹنگ ہو چکی ہے، پہلی میٹنگ 18 فروری کو بلائی گئی تھی اور نیشنل کانفرنس نے دور رہنے کا انتخاب کیا تھا جبکہ 20 دسمبر 2021 کو بلائی گئی دوسری میٹنگ میں نیشنل کانفرنس نے حصہ لیا۔ یاد رہے حد بندی کمیشن 6مارچ 2020کو قائم کیا گیا تھا اور توقع تھی کہ وہ ایک سال کے اندر رپورٹ پیش کرے گا لیکن 6مارچ 2021 کو ایک سال کی توسیع دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمل 6مارچ 2022سے پہلے مکمل نہیں ہوتا ہے توکمیشن کی مدت میں مزید 2-3 ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019کے مطابق جموں و کشمیر کی اسمبلی سیٹوں میں سات کا اضافہ ہوا جس سے کل سیٹیں 114 ہوگئیں، 90سیٹوں کے لیے الیکشن ہوں گے۔ 24پی او جے کے کے لیے مخصوص ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ائرپورٹ پر بیگ سے لائیو رائوند ملنے پرسی آئی ایس ایف اہلکار گرفتار

Next Post

حدبندی کمیشن کاقیام غیر قانونی، طریقہ ایک منصوبہ بندسازش: نیشنل کانفرنس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
حدبندی کمیشن کاقیام غیر قانونی، طریقہ ایک منصوبہ بندسازش: نیشنل کانفرنس

حدبندی کمیشن کاقیام غیر قانونی، طریقہ ایک منصوبہ بندسازش: نیشنل کانفرنس

لداخ میں اردو کو ختم کرنے کی کارروائی شروع

لداخ میں اردو کو ختم کرنے کی کارروائی شروع

جموں وکشمیر میں مزید 1982افراد کی کورونا رپورٹ مثبت، 7مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 1151افراد کورونا سے متاثر، 9 فوت

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

جمالہٹہ نوا کدل سرینگر آتشزدگی: ایک اور زخمی دم توڑ گیا

نائرہ تہاب تصادم: 4 عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعویٰ

اونتی پورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین تصادم شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »