• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
معروف اسکالر، قانون دان و مصنف اے جی نورانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف اسکالر، قانون دان و مصنف اے جی نورانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

by امت ڈیسک
29/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
معروف قانون دان، آئینی ماہر، اور معروف مصنف اے جی نورانی کا انتقال ہو گیا ہے۔ اے جی نورانی نے چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستان میں قانون اور سیاسی گفتگو میں اہم کردار ادا کیا۔ نورانی کو آئینی اور انسانی حقوق کے مسائل پر اپنے بصیرت انگیز تجزیہ کے لیے جانا جاتا ہے۔

کشمیر کے معروف اسکالر، قانون دان، اور سیاسی مبصر عبدالغفور مجید نورانی جنہیں اے جی نورانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے 93 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔

نورانی کا تحقیق اور تبصروں کے میدان میں ایک نمایاں نام ہے۔ وہیں قانون، تاریخ اور سیاسیات سمیت مختلف شعبوں میں انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیے ہیں۔ ان کی کتابیں اور تحریر کا وسیع حصہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ نورانی نے ملک کے سیاسی، سماجی اور قانونی منظر نامے کے بارے میں قابل قدر بصیرت رکھتے تھے۔

اے جی نورانی کے انتقال پر سیاسی,سماجی اور دانشور طبقے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اس معتبر شخصیت کے حوالے سے اپنے اپنے بیانات پر ان کی گراں قدر خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے جی نورانی کا انتقال بصیرت انگیز تجزیہ اور فکر انگیز گفتگو کی قدر کرنے والوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدللہ نے ایکس ہر لکھا ہے کہ، اے جی نورانی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ نورانی صاحب نہ صرف تجزیہ نگار، ماہر قانون، عالم اور سیاسی مبصر تھے بلکہ انہوں نے قانون کے معاملات اور کشمیر، آر ایس ایس اور آئین جیسے موضوعات پر بڑے پیمانے پر لکھا۔ اللہ انھیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

وہیں رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اے جی نورانی کو تعزیت پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے جی نورانی اہل علم میں شمار ہوتے تھے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ آئین سے لے کر سیاست تک۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

اے جی نورانی کی پیدائش سنہ 1930 میں ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ممبئی کی ہی سینٹ میری اسکول سے جبکہ گورنمنٹ لاء کالج ممبئی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی۔اے جی نورانی نے بامبے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں وکالت کے فرائض انجام دیئے۔ اے جی نورانی وکیل ہونے کے علاوہ تاریخ داں، کالم نگار اور ماہر علم سیاسیات بھی تھےان کے کالم مشہور اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں، جن میں ہندوستان ٹائمز، دی ہندو، ڈان، دی اسٹیٹس مین، فرنٹ لائن، وغیرہ شامل ہیں۔ اے جی نورانی نے متعدد کتابیں بھی لکھی ہیں جن میں آرٹیکل 370: اے کانسٹی ٹیوشنل ہسٹری آف جموں اینڈ کشمیر، ساورکر اینڈ ہندوتوا، دی بابری مسجد کویشن 2003-1528، کانسٹی ٹیوشنل کویشچنس اینڈ سٹیزنس رائٹس، دی آر ایس ایس اینڈ بی جے پی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الیکشن کمیشن آف انڈیا کا حکمنامہ:چناو سے متعلق مواد کی تشہیر متعلقہ حلقے میں چناو کے عمل سے48 گھنٹے قبل ممنوع ہوگی

Next Post

جن طاقتوں نے ملک میں نفرت کی دیواریں کھڑی کیں وہ جموں وکشمیر کو بھی اسی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
جن طاقتوں نے ملک میں نفرت کی دیواریں کھڑی کیں وہ جموں وکشمیر کو بھی اسی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جن طاقتوں نے ملک میں نفرت کی دیواریں کھڑی کیں وہ جموں وکشمیر کو بھی اسی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ

سرینگر میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے زیادہ

پی ڈی پی نے جموں کے آٹھ امیدواروں کی فہرست جاری کی

پی ڈی پی نے جموں کے آٹھ امیدواروں کی فہرست جاری کی

کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں میں طغیانی

کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں میں طغیانی

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

این سی نے جموں کشمیر میں الیکشن حرام حلال شروع کیا : محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »