امت نیوز ڈیسک //
قاضی گنڈ، 06 ستمبر: کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک ٹرک سے ٹکرا جانے کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ یہ حادثہ جموں سری نگر قومی شاہراہ کے ساتھ واقع قاضی گنڈ کے چیمولہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ٹاٹا موبائل گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دونوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ اہلکار نے بتایا، "ایک شخص کی قاضی گنڈ اسپتال میں موت ہوگئی، جب کہ دوسرے کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔” مرنے والے کی شناخت ہیمراج ولد مختیار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی راجندر سنگھ ولد نوری خان دونوں متھرا کے پتلونی کے رہنے والے ہیں۔ دریں اثنا، پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے- (کے این او )









