• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

جموں میں ایل او سی کے قریب پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ، بی ایس ایف اہلکار زخمی

by امت ڈیسک
11/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ اکھنور میں پاکستان کی جانب ایک بار پھر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ جموں کے علاقہ اکھنور میں سرحد پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ پاکستانی فوجیوں نے بدھ کو سرحد پر ایک مرتبہ پھر جنگ ​​بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی لیکن پاکستان کی طرف ہونے والی ہلاکتوں کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ بارڈر سیکوریٹی فورس کے ترجمان نے کہاکہ ’آدھی رات کے بعد تقریباً 2.35 بجے، اکھنور علاقے میں سرحد پار سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بی ایس ایف نے بھرپور جواب دیا۔ اس دوران پاکستانی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا‘۔ انہوں نے کہا کہ فوجی دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر سخت نگرانی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فوج نے پیر کو راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ اس واقعہ کے بعد پوری ایل او سی پر چوکسی بڑھادی گئی ہے۔ عسکریت پسندوں کے قبضہ سے دو AK-47 رائفلیں، M-4 کاربائن بمع نائٹ ویژن، پستول، آٹھ دستی بم اور دیگر جنگی مواد برآمد ہوا ہے۔ جیسے جیسے جموں و کشمیر میں انتخابات قریب آرہے ہیں، پاکستان سے دراندازی کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن کی 8 نشستوں اور جنوبی کشمیر میں اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں کی 16 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اروند کیجریوال، وحید پرہ کو ضمانت مل سکتی ہے تو انجینئر رشید کو کیوں نہیں؟ اے آئی پی

Next Post

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلی

ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: آخری لمحات میں کوئی گرفتاری یا بوتھ شفٹ نہ کریں: ای سی آئی کی ہدایت

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

درنگہ بل پلوامہ میں سڑک حادثہ، باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

اُدھم پور-کٹھوا سرحد پر جھڑپ شروع

انجینئر رشید کو ملی دو اکتوبر تک ضمانت

رشید انجینئر کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ موخر، انتخابی مہم کے لیے عبوری ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »