امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 13 ستمبر: ڈوڈہ کشتواڑ قومی شاہراہ پر ڈوڈہ کے قریب ایک ٹرک کے حادثے کا شکار ہونے اور گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد کی جمعہ کو موت ہو گئی۔
ایک پولیس اہلکار نے نیوز وائبس آف انڈیا کو بتایا کہ ڈوڈہ ضلع میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ مہلوری کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک جس کا رجسٹریشن نمبر JK06-8747 تھا، سڑک سے الٹ کر تقریباً 300 میٹر نیچے کھائی میں جا گرا، جہاں ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت آصف احمد ولد افضل حجام ساکن بھگوا بھاٹا اور امیر احمد ساکن سیکھوان، ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔(نیوز وائبس آف انڈیا)










