• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

توقع ہے آنے والی نئی حکومت لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کرے گی: میرواعظ

by امت ڈیسک
11/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا ہے کہ 2019 میں ایک منظم طریقے سے یہاں کے عوام کو اپنے اختیارات، وسائل سے محروم کر دیا گیا اور ان کی آواز کو قوت کے بل پر دبانے کی کوشش کی گئی، خود مجھے ساڑھے چار سال تک اپنی رہائش گاہ میں نظر بند رکھا گیا۔

ایسے میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ اقتدار میں آرہے ہیں وہ عوام کے اس واضح پیغام کو نہ صرف سمجھیں گے بلکہ اس کا احترام کرتے ہوئے 2019 میں چھینے گئے حقوق اور تحفظات کی بحالی کے اپنے وعدے کو پورا کریں گے، کیونکہ ان اقدامات کے ذریعے ہم سے ہماری زمین، وسائل، آئینی وعدے، ہماری شناخت اور وقار کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

میرواعظ نے کہا کہ کُل جماعتی حریت کانفرنس گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے پرامن طور پر ان حقوق کی بحالی کی جدوجہد کر رہی ہے، جس کے چلتے ہمیں شدید مشکلات و مصائب اور جیل کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ ہم نے ہندوستان کی سابقہ حکومتوں سے مذاکرات کے کئی دور کیے اور اُن سے اپیل کی کہ وہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں برسہا برس سے مقید سیاسی قیدیوں، جن میں سیاسی رہنما، کارکن ، وکلاء، انسانی حقوق کے کارکنان، سول سوسائٹی کے افراد اور عام نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھیں گے کہ نئی آنے والی حکومت، حکومت ہند کے ساتھ فوری طور ان مسائل کو اٹھائے گی کیونکہ ان قیدیوں میں بیشتر ایسے افراد بھی شامل ہے۔ جن کے خلاف اب تک کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ہے اور انہیں یو اے پی اے اور پی ایس اے قید میں رکھا گیا ہے۔

میرواعظ نے مزید کہا کہ ان تمام صورتحال کا اب خاتمہ ہوجانا چاہئے اور امید رکھنی چاہئے کہ اقتدار میں آنے والے لوگ نہ صرف قیدیوں کی رہائی بلکہ کالے قوانین کے خاتمے اور یہاں کے عوام کے بچے ہوئے حقوق کے تحفظ کے ضمن میں اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مولوی محمد عمر فاروق نہ صرف تاریخی جامع مسجد کے خطیب ہیں بلکہ کل جماعتی حریت کانفریس کے چیئرمین بھی ہیں۔ میرواعظ خاندان کی صدیوں سے تاریخی جامع مسجد سے وابستگی رہی ہے۔ انہیں والد میرواعظ محمد فاروق کے قتل کے بعد میرواعظ کشمیر بنایا گیا، تب سے مولوی محمد عمر فاروق جامع مسجد میں خطبہ دیتے آرہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی منوج سنہا کی زیر قیادت پولیس بھرتی کے نئے رہنما خطوط متعارف کرائے گئے

Next Post

عمر عبداللہ نے ایل جی سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا، پیر کو حلف برداری کی تقریب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
مرکز کے ساتھ بہتر تعلقات جموں و کشمیر کے لیے اچھے رہیں گے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے ایل جی سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا، پیر کو حلف برداری کی تقریب

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

منوج سنہا کی وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد

مرکز مناسب وقت پر جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرے گا: جی کشن ریڈی

مرکز مناسب وقت پر جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرے گا: جی کشن ریڈی

جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

طویل غیر جمہوری نظام ختم,اب 90منتخب عوامی نمائندے عوام کیلئے دستیاب ہونگے:ڈاکٹر فاروق

منوج سنہا نے آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

منوج سنہا نے آئی اے ایف – یو ڈبلیو ایم وایو ویر وجیتا کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »