امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 4 نومبر: قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے پیر کو کہا کہ وہ آرٹیکل 370 پر پی ڈی پی کے وحید پرہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کا جائزہ لیں گے۔ اسمبلی میں سنیل شرما کی قیادت میں بی جے پی کے ارکان کی طرف سے پی ڈی پی کے قانون ساز وحید پرہ کے ذریعہ پیش کردہ دفعہ 370 پر قرارداد کی مخالفت کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
پرہ نے نو منتخب اسپیکر عبدالرحیم راتھر کو مبارکباد دیتے ہوئے آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی ارکان نے مطالبہ کیا کہ قرارداد کو یکسر مسترد کردیا جائے۔
اسپیکر نے بی جے پی ارکان کو بتایا کہ وہ پہلے اس کا جائزہ لیں گے اور اس کے مطابق اس پر فیصلہ کریں گے۔ "یہ میرا ڈومین ہے، مجھے اس کی جانچ کرنے دیں، اور اسی کے مطابق میں قرارداد پر فیصلہ کروں گا،”۔ (کے این ٹی)









