امت نیوز ڈیسک //
جموں، 10 نومبر : اتوار کو کشتواڑ ضلع کے چاس علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
ایک اعلیٰ پولیس نے جی این ایس کو بتایا کہ علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
یہ رپورٹ درج ہونے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔










