• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی، محبوبہ مفتی نے لکھا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو خط

سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی، محبوبہ مفتی نے لکھا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو خط

by امت ڈیسک
11/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے سرکاری ملازمین کی جبری برطرفیوں کے باعث متاثرہ کنبوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے ایک خط میں محبوبہ نے ان برطرفیوں کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس اقدام نے بے شمار خاندانوں کو ناقابلِ برداشت مصائب سے دوچار کر دیا ہے۔‘‘

پیر کے روز سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنے پیغام میں محبوبہ مفتی نے لکھا: ’’میں نے عزتمآب وزیر اعلیٰ کو اُن خاندانوں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے جن کے افراد کو غیر شفاف بنیادوں پر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ عمر صاحب انسانیت کے ناطے ان خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائیں گے۔‘‘ محبوبہ مفتی کے مطابق، 2021 میں تشکیل دی گئی ایک ٹاسک فورس کے تحت آرٹیکل 311 کے تحت ملازمین کو شک کی بنیاد پر برطرف کرنے کا عمل شروع ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 70 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بغیر تحقیقات کی برطرفیاں‘‘ نہ صرف شخصیات بلکہ ان کے خاندانوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ قدم سرکاری ملازمین میں بے یقینی کی فضا پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کے حل کے لیے ایک نظرثانی کمیٹی کے قیام کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ان معاملات کو منصفانہ طور پر از سر نو دیکھا جا سکے۔

محبوبہ نے چار بنیادی تجاویز بھی پیش کیں جن میں (۱) برطرفیوں کا از سر نو جائزہ، (۲) متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد، (۳) آئندہ کے لیے پالیسی میں تبدیلیاں اور (4) عدالتی نگرانی، شامل ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر جنوبی کشمیر کے رہنے والے نذیر احمد وانی نامی ایک (سابق) تحصیلدار کے کیس کا ذکر کیا، جو بلا وجہ برطرف اور قید کیے گئے تھے اور طویل قید کے بعد بے گناہ ثابت ہوئے۔ تاہم، اس طویل تکلیف نے اُن کی صحت کو متاثر کیا، اور وہ 27 اکتوبر 2024 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ایسی برطرفیوں کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنا لازمی ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے اور آئندہ ایسی ناانصافی سے بچا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ میں آگ کی واردات میں ماں دو بچوں سمیت جھلس کر ازجان

Next Post

گریز کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
گریز کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

گریز کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

زبرون پہاڑی آپریشن :ٹریکنگ سے قبل پولیس کو مطلع کریں:آئی جی پی

زبرون پہاڑی آپریشن :ٹریکنگ سے قبل پولیس کو مطلع کریں:آئی جی پی

جسٹس سنجیو کھنہ بنے سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

جسٹس سنجیو کھنہ بنے سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہمیں امید ہیں کہ مرکزی حکومت فوری طور پر ریاست کا درجہ بحال کرئے گی: ڈاکٹر فاروق

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

کپوارہ میں جھڑپ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »