امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی، 11 نومبر :صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کھنہ کو 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ وہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنگھڑ، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور سابق جوں کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور کئی معززین موجود تھے۔ جسٹس چندر چوڑ اتوار 10 نومبر کو سپریم کورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے اکتوبر میں مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر جسٹس کھنہ کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی۔









